عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشو کرما اسکیم ہندوستان کی تہذیبی اقدار اور روایتی کاریگری کا بہترین امتزاج ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 26 DEC 2023 8:07PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پی ایم وشو کرما اسکیم ہندوستان کی تہذیبی اقدار اور روایتی کاریگری کا بہترین امتزاج ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسکیم روزی روٹی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی قدیم گورو اور شاگرد روایت کا مظہرہے۔

ایک ضلع۔ ایک پیداوار اور وشو کرما شرم سمان یوجنا(ODOP/VSSY) کے افتتاحی پروگرام کا اہتمام اترپردیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ ریسرچ (یو پی آئی ڈی آر) نے آج لکھنؤ کیمپس میں کہا تھا۔ دس روزہ ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر تیرہ سو کے قریب مستفدین کاریگروں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن کے وزیر مملکت ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔ نمائش کو دیکھتے ہوئے انھوں نے مستفدین دستکاروں اور کاریگروں کو ان کے ڈیزائنوں پر مبنی جدید مصنوعات کی تعریف کی۔

اس موقع پر 2017 کے بعد یو پی آئی ڈی آر کے سفر پر ایک کتاب ، سفر جاری ہے کا بھی ڈاکٹر سنگھ نے اجرا کیا۔

مستفدین دستکاروں اور کاریگروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 سے قبل نہ تو کسی حکومت نے اس برادری کے لئے کچھ کیا اور نہ ہی ان کی حالت میں بہتری لانے کی کوشش کی۔

2014 میں جناب نریندر مودی جب وزیر اعظم بنے تو اس کے بعد سے انھوں نے کاریگروں اور دستکار برادری کے لئے متعدد اسکیموں کا آغاز کیا ۔ اس کی وجہ سے روایتی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور روایتی صنعت کو فروغ ملا ہے۔ ملی اور عالمی منڈی تک ان کی رسائی ہوئی۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ ووکل فار لوکل پر زور دیا جس کے نتیجے میں ایک نیا آتم نربھر بھارت ابھرا ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے عالمی منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ جب ملک آزادی کے سو برس پورے کرے گا تو ترقی کی  باگ ڈور آج کی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہوگی جو روایتی مصنوعات کو مختلف سطح پر لے کر جارہے ہیں۔

انھوں نے یو پی آئی ڈی آر کے چیئرمین کو یہ کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے ہماری بابصیرت وزیر اعظم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جارہا ہے۔

*****

U.No:2994

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1990639) Visitor Counter : 87
Read this release in: English , Hindi