وزارت دفاع

ایم وی کیم پلوٹو پر حملے کا ابتدائی جائزہ

Posted On: 25 DEC 2023 10:30PM by PIB Delhi

ایم وی کیم پلوٹو ، (لائبیرین فلیگ کیمیکل/آئل ٹینکر)، جس  پر 23 دسمبر  ، 2023 ء کو مشتبہ ڈرون کے ذریعے  حملے کی خبر آئی  تھی، 21  بھارتی اور ایک  ویتنامی عملے کو لے کر ممبئی پہنچا اور 25 دسمبر  ، 2023 ء کو 1530 بجے ممبئی کے باہر آؤٹر اینکریج میں بحفاظت لنگر انداز ہوا۔

اس کی آمد پر،  بھارتی بحریہ کے دھماکہ خیز آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم ( انڈین نیوی ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم ) نے حملے کی قسم اور نوعیت کا ابتدائی جائزہ لینے کے لیے جہاز کا معائنہ کیا۔

حملے کے علاقے اور جہاز پر پائے جانے والے ملبے کے تجزیے سے  ڈرون حملے کا اشارہ  ملتا ہے۔ تاہم، حملے کے ویکٹر کا تعین کرنے کے لیے مزید فارینسک  اور تکنیکی تجزیہ ، جس میں استعمال شدہ دھماکہ خیز مواد کی قسم اور مقدار شامل ہے  ، کی ضرورت ہو گی ۔

نیوی کی ایکسپلوسیو آرڈیننس ٹیم کے تجزیے کی تکمیل کے بعد مختلف ایجنسیوں کی جانب سے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایم وی کیم پلوٹو  کو ممبئی میں  ، اس کی کمپنی انچارج نے مزید آپریشن کی اجازت دے دی  ہے۔

کارگو کی شپ ٹو شپ  ( ایس ٹی ایس )  منتقلی شروع کرنے سے پہلے جہاز کو مختلف معائنہ کرنے والے حکام کی طرف سے لازمی جانچ سے گزرنا ہے۔

اس کے بعد ایم وی کیم پلوٹو کے تباہ شدہ حصے کی ڈاکنگ اور مرمت کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں حالیہ حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے،  بھارتی بحریہ نے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، آئی این ایس مورموگاؤ، آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکاتہ (گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز) کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا ہے تاکہ مزاحمت کی موجودگی برقرار رکھی جا سکے۔

طویل فاصلے تک مار کرنے والے بحری جاسوسی  پی 8 آئی  طیاروں کو ڈومین کی آگاہی برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے کام سونپا جا رہا ہے۔

ویسٹرن نیول کمانڈ کا میری ٹائم آپریشن سنٹر کوسٹ گارڈ اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل  سے صورت حال کی سرگرمی سے نگرانی کر رہا ہے۔

*************

ش ح۔  م م  ۔ع ا

U. No. 2968



(Release ID: 1990379) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi