صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت ڈیجیٹل صحت خدمات کا انتخاب کر رہا ہے
منفرد ہیلتھ آئی ڈی کے طور پر پچاس کروڑ افراد کے پاس آبھا (اے بی ایچ اے ) نمبر ہے
آبھا پر مبنی فوری او پی ڈی رجسٹریشن سروس کا استعمال ایک اعشاریہ پانچ کروڑ مریضوں نے کیا ہے
پچاس لاکھ لوگوں نے اپنے ذاتی صحت ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر منظم کرنے کے لیے آبھا ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے
Posted On:
22 DEC 2023 10:06PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم ) کے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ بھارت اپنے ہیلتھ کیئر ڈیلیوری ماحولیاتی نظام کو مضبوط کر رہا ہے۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے اے بی ڈی ایم کے تحت حاصل کیے گئے اہم سنگ میلوں کا اعلان کیا - 50 کروڑ افراد کے پاس اپنی منفرد صحت کی شناخت کے طور پر آبھا ( اے بی ایچ اے ) نمبر ہے، 1.5 کروڑ سے زیادہ مریضوں نے آبھا پر مبنی فوری او پی ڈی رجسٹریشن سروس استعمال کی ہے اور 50 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے صحت ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر منظم کرنے کے لیے آبھا ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔
مشن کی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے، این ایچ اے کے ، سی ای او نے کہا کہ ‘‘ اے بی ڈی ایم کے آغاز کے بعد سے گزشتہ دو سالوں میں، مریضوں، صحت دیکھ بھال خدمات فراہم کرنے والوں، ریاستی ٹیموں، پالیسی سازوں اور ہیلتھ ٹیک کے اختراع کاروں سمیت پورے ماحولیاتی نظام کا ردعمل کافی حوصلہ افزا رہا ہے۔ اے بی ڈی ایم کو اپنانے کے لیے صنعت کی طرف سے اجتماعی کوششوں کے ساتھ، ہمارا مقصد ہے کہ ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کے فوائد کو ، ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچایا جائے۔ جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگ آبھا پر مبنی خدمات کا استعمال شروع کر یں گے ، ہم صحت دیکھ بھال کو مزید قابل رسائی اور موثر بنانے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچتے جائیں گے ۔ ’’
اب تک، 50 کروڑ افراد کے پاس اپنی منفرد ہیلتھ آئی ڈی کے طور پر آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (آبھا – اے بی ایچ اے ) ہے۔ صحت سہولیات جیسے اسپتال، کلینک، لیبز وغیرہ، انشورنس کمپنیاں اور دیگر صحت دیکھ بھال خدمات فراہم کرنے والے ، مریضوں کے اندراج کے لیے آبھا کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مریضوں کے ریکارڈ کو ، ان کے آبھا اکاؤنٹس کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے پر لنک کرنے کو مزید فعال بنایا ہے۔ اب تک، 33 کروڑ سے زیادہ مریضوں کے صحت ریکارڈ ، ان کے آبھا کھاتوں سے منسلک کئے جا چکے ہیں۔
مریض کسی بھی اے بی ڈی ایم سے چلنے والی پی ایچ آر ایپ (https://abdm.gov.in/our-partners/PHR) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل پر ، ان ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اے بی ڈی ایم کا حوالہ پرسنل ہیلتھ ریکارڈز (پی ایچ آر) ایپ یعنی آبھا ایپ سے اب تک 50 لاکھ ڈاؤن لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ مریض پرانی میڈیکل فائلوں اور کاغذ پر مبنی ریکارڈ رکھنے کے طریقوں کی جگہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں اپنے صحت ریکارڈ کو محفوظ طریقے سے منظم کرنے کے لیے آبھا ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔ آبھا ایپ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ آئی او ایس صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔
آبھا نمبر کا استعمال مریض اسپتالوں میں فوری رجسٹریشن خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی کر رہے ہیں۔ اے بی ڈی ایم کے تحت شروع کی گئی اسکین اینڈ شیئر سروس مریضوں کو آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ( اسپتالوں میں او پی ڈی کاؤنٹرز) پر رکھے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے اور فوری رجسٹریشن کے لیے اپنے اے بی ایچ اے پروفائلز کو شیئر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس سروس نے تقریباً 1.5 کروڑ مریضوں کو او پی ڈی رجسٹریشن میں لگنے والے وقت کو بچانے میں مدد فراہم کی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر قطاریں، یہاں تک کہ صحت سہولیات بھی ، اے بی ایچ اے پر مبنی رجسٹریشن کی بدولت ، مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ، مریضوں کا ریکارڈ بھی بہتر طریقے سے رکھ پا رہی ہیں ۔
اے بی ڈی ایم بنیادی طور پر ڈیجیٹل ہائی ویز کے ذریعے صحت کے شعبے میں تمام فریقین کو جوڑ نے کا کام کر رہا ہے۔ مریضوں کے لیے آبھا نمبروں کی طرح، ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والوں کا بھی ویریفکیشن اور رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔ اے بی ڈی ایم کی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹری (ایچ پی آر) میں 2.6 لاکھ تصدیق شدہ ڈاکٹر اور نرسیں ہیں، جب کہ ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری ( ایچ ایف آر) کے ساتھ 2.26 لاکھ اسپتال، کلینک، لیبز، فارمیسی وغیرہ رجسٹرڈ ہیں۔ مزید یہ کہ، ملک بھر میں 56000 سے زیادہ اسپتال اے بی ڈی ایم پر مبنی حل کا استعمال کرتے ہیں۔ اے بی ڈی ایم کی پیشرفت پر مزید اعدادوشمار https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/ پر دستیاب ہیں۔
سروس فراہم کرنے والوں کی سطح پر ڈیجیٹل صحت کو اپنانے کو مزید فروغ دینے کے لیے، این ایچ اے نے ایک ڈیجیٹل ہیلتھ انسینٹیو اسکیم (ڈی ایچ آئی ایس ) شروع کی ، جو آبھا سے منسلک صحت ریکارڈ میں ہونے والی پیشرفت کی بنیاد پر صحت سہولیات، انشورنس کمپنیوں اور صحت کے حل فراہم کرنے والوں کو مراعات دیتی ہے۔ ڈی ایچ آئی ایس کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں https://abdm.gov.in/DHIS دستیاب ہیں ۔
پرائیویٹ سیکٹر سے متعلق چھوٹی صحت سہولیات کے ذریعے اے بی ڈی ایم کو فعال طور پر اپنانے کے لیے، این ایچ اے نے جولائی ، 2023 ء میں 100 مائکرو سائٹس پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت، 29 مائکرو سائٹس پہلے ہی 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال ہیں۔ مزید تفصیل https://abdm.gov.in/microsites یہاں پر دستیاب ہے۔ ان مائیکرو سائیٹس میں کلینک، لیبز اور دیگر صحت سہولیات جانے والے مریض ڈیجیٹل صحت خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
بھارت نے پورے دل سے ڈیجیٹل خدمات کو تسلیم اور قبول کیا ہے۔ ڈیجیٹل شناخت سے لے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں تک، روزانہ کے لین دین کاغذ پر مبنی، قطار کے نظام اور دستی عمل سے ڈیجیٹل، قطار سے پاک اور فوری خدمات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اے بی ڈی ایم کے ساتھ، صحت کا شعبہ خود کو تبدیل کر رہا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کے لیے ڈیجیٹل رسائی میں آسانی اور اضافہ کر رہا ہے۔
*************
ش ح۔ م م ۔ع ا
U. No. 2966
(Release ID: 1990376)
Visitor Counter : 106