وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این  روی اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم، محترمہ انپورنا دیوی  نے کاشی تمل سنگم II کے دوران وارانسی کا دورہ  کیا

Posted On: 25 DEC 2023 6:09PM by PIB Delhi

تمل ناڈو کے گورنرجناب آر این روی اور مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم، محترمہ  انپورنا دیوی نے آج وارانسی میں اسی گھاٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسی گھاٹ پر 2014 میں شروع کی گئی اتر پردیش حکومت کی ایک پہل 'صبح بنارس' میں شرکت کی ۔ اس پہل کا مقصد وارانسی کی روح کو حاصل کرنے پر تھا۔ انہوں نے 24 دسمبر 2023 کی شام کو کاشی تمل سنگم II کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ایک ثقافتی تقریب میں شرکت کی۔

محترمہ انپورنا دیوی نے اس بات کا اظہار کیا کہ کس طرح وہ اسی گھاٹ پر کاشی کی روحانی ثقافت، موسیقی اور یوگا کے قابل ذکر انضمام کا مشاہدہ کرنے اور کاشی تمل سنگم -2023 میں حصہ لینے کے لیے مسحور ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی دو بیش بہا ثقافتوں کے درمیان حیرت انگیز مماثلت، تنوع سے بھری لیکن ثقافتی ہم آہنگی کے جذباتی بندھنوں سے جڑی ہوئی ہے، اس نے انہیں سے مسحور کر دیا ہے۔ انہوں نے اس تقریب کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت  انگیز قیادت کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

کاشی تمل سنگم کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ پچھلے سال، کاشی تمل سنگم کا پہلا مرحلہ 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک منعقد کیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے  تقریباً 1400 (ہر 200 افراد کے 7 گروپ)  لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کرتے ہوئے، زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ طلباء، اساتذہ، پیشہ ور افراد، روحانی اور کسانوں اور کاریگروں پر مشتمل پانچ گروپ وارانسی پہنچ چکا ہے ۔ کاشی میں اپنے قیام کے دوران، اپنے دورے کے پروگرام کے مطابق، وہ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZRYN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GQ29.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

2955


(Release ID: 1990310) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Tamil