جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

روف ٹاپ سولر کیپسٹی تنصیبات میں جامع سالانہ نمو کی شرح 46 فی صد:بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر

Posted On: 23 DEC 2023 10:20AM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں قابل تجدید توانائی کی گنجائش میں شرح نمو گزشتہ پانچ برس کے دوران دنیا بھر میں سے زیادہ رہی ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے آٹھ مارچ 2019 کو روف ٹاپ سولر پروگرام فیز۔2 کا آغآز ، اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ چالیس جی ڈبلیو روف ٹاپ سولر کا نشانہ حاصل کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت رہائشی سیکٹر میں چار ہزار ایم ڈبلیو کے آر ٹی ایس مرکزی مالی امداد کے ساتھ نصب کئے جائیں گے۔ ریسیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشنوں اور گروپ ہآسنگ سوسائٹیوں کو بھی آر ٹی ایس تنصیب کرنے کے لئے سی ایف اے سے فائدہ اٹھانے کا اختیار حاصل ہے۔

ریاستوں اور مرکز انتظام والے علاقوں میں گرڈ سے منسلک سولر روف ٹاپ پروگرام کے تحت نصب کردہ گنجائش کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

گرڈ سے منسلک سولر روف ٹاپ پروگرام کی 30 نومبر 2023 تک مجموعی گنجائش

نمبر شمار

ریاست /یوٹی

فیز۔2 پروگرام کے تحت نصب شدہ گنجائش

مجموعی سیکٹر میں تنصیب شدہ کل صلاحیت

1

انڈمان اینڈ نیکوبار

0.00

4.20

2

آندھرا پردیش

5.03

190.96

3

اروناچل پردیش

0.00

0.22

4

آسام

0.63

41.48

5

بہار

7.13

59.02

6

چنڈ ی گڑھ

9.31

58.37

7

چھتیس گڑھ

4.08

71.65

8

ڈی این ایچ اینڈ ڈی ڈی

0.00

0.39

9

گوا

1.98

37.24

10

گجرات

1956.85

3174.04

11

ہریانہ

46.06

518.49

12

ہماچل پردیش

2.77

18.55

13

جموں وکشمیر

12.86

34.94

14

جھارکھنڈ

0.56

64.54

15

کرناٹک

3.14

497.37

16

کیرالہ

210.92

591.17

17

لداخ

0.00

0.00

18

لکشدیپ

0.00

0.00

19

مدھیہ پردیش

44.85

316.51

20

مہاراشٹر

117.21

1852.22

21

منی پور

0.33

5.09

22

میگھالیہ

0.00

0.21

23

میزورم

0.59

1.91

24

ناگالینڈ

0.00

0.10

25

دہلی کے این سی ٹی

5.62

231.68

26

اڑیسہ

1.50

41.91

27

پڈوچیری

0.30

42.28

28

پنجاب

30.73

308.58

29

راجستھان

67.05

1067.25

30

سکم

0.00

2.67

31

تمل ناڈو

10.51

489.32

32

تلنگانہ

37.13

367.18

33

تری پورہ

0.03

4.78

34

اتراکھنڈ

10.22

69.12

35

اتراکھنڈ

63.76

175.95

36

مغربی بنگال

0.00

67.13

Total

36 ریاستیں/ یوٹیز

2651.10

10406.51

فیز 2 روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) پروگرام کا مالیاتی خاکہ 11814 کروڑ روپے ہے جس میں 6600 کروڑ روپے کا سی ایف اے اور 4985 کروڑ روپے کی ترسیلی کمپنیوں کے لئے ترغیبات بھی شامل ہیں۔

قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل سے توانائی کی پیداوار میں موسمیاتی اتار چڑھاؤ نظر آنا لازمی ہے۔ مثلا بارش کے سیزن میں شمسی توانائی کی پیداوار گھٹ جاتی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل کو ملا جلا گراس کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

اسی کے مطابق حکومت ہند کی پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعہ قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل کو بروئے کار لایا جاتا ہے جن میں مختلف وسائل کی ملی جلی شکل بھی شامل ہے۔

مختلف ترسیلی کمپنیوں کی اطلاع کے مطابق روف ٹاپ سولر کی تنصیبی صلاحیت جو کہ اکتیس مارچ 2019 کو ایک اعشاریہ آٹھ جی ڈبلیو تھی وہ بڑھ کر 30 نومبر 2023 کو دس اعشاریہ چار جی ڈبلیو ہوگئی۔ آر ٹی ایس تنصیبات کی جامع نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے روف ٹاپ سولر کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

سولر پی وی سیلس اور موڈیول کی موجودہ قیمتیں گزشتہ ڈیڑھ برس میں اپنی سب سے نچلی سطح پر رہی ہیں۔ لہذا سولر پی وی سیل اور موڈیول کی قیمتیں سولر پاور تنصیبات کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔

یہ اطلاع نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 21 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں دو الگ سوالوں کے تحریری جواب میں دی۔

*****

 

 

U.No:2905

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1989860) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Marathi