وزارتِ تعلیم
کاشی تمل سنگمم مرحلہ – دوئم کے مندوبین اور مہمانوں کے لیے نو ثقافتی پروگرام اور کارکردگیوں کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
21 DEC 2023 7:30PM by PIB Delhi
کاشی تمل سنگمم مرحلہ - II کے پانچویں دن ، حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے نارتھ سنٹرل زون کلچرل سنٹر، پریاگ راج اور ساؤتھ زون کلچرل سنٹر، تھنجاور کے ذریعے کاشی اور تمل ناڈو سے نو ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔
پہلی پریزنٹیشن تمل ناڈو سے کلائمامانی ایوارڈ یافتہ جناب کے کماراویل اور ان کے گروپ کی طرف سے پیش کی گئی ۔ انہوں نے اپنی پیشکش کے لیے ڈھولک جیسے انسٹرومنٹ کا استعمال کیا ۔
دوسری پریزنٹیشن کیمامانی ایوارڈ یافتہ جناب پی مروگن اور ان کی ٹیم کی طرف سے پیش کی گئی ۔ انہوں نے نائییندی میلم بجایا ، جو تمل ناڈو، کیرالہ اور جنوبی بھارت کے کچھ حصوں کا ایک منفرد قسم کا انسٹرو منٹ ہے ۔
بنارس گھرانہ کے جناب ابھیشیک مہاراج نے اپنی موسیقی پیش کی اور ان کے ساتھ ممتاز ستار ، سرود، بانسری اور طبلہ بجانے والے شامل تھے۔ جناب گنیش پرساد مشرا اور ان کی ٹیم کلاسیکی موسیقی پیش کرنے میں آگے تھی۔
تمل ناڈو کے تھنجاوور کی محترمہ ابرامی شنکر اور ان کی ٹیم نے بھرت ناٹیم پیش کیا۔ ڈاکٹر رنجنا اپادھیائے اور ان کی ٹیم نے اپنے رقص سے ناظرین کو مسحور کر دیا۔
تمل ناڈو کے تروچیراپلی سے تعلق رکھنے والے جناب ایس ستھیان اور ان کی ٹیم نے ساکاکوچیاٹم، منکومبٹم اور تھاپٹم پیش کیا۔ جناب بالاموروگن اور ان کی ٹیم نے تمل ناڈو کے ترووننا ملائی سے پیریالم پیش کیا ، جس نے سب کو مسحور کردیا۔
حتمی پروگرام جناب وی ناتھیا وجے کمار نے کی طرف سے پیش کیا گیا ، جنہوں نے تمل ناڈو کے روایتی لوک رقص کاراگم، کاواڑی، اویلاتم اور نیاندی میلم پیش کیا۔
کاشی تمل سنگمم کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر ، 2023 ء تک جاری رہے گا۔ پچھلے سال، کاشی تمل سنگمم کا پہلا مرحلہ 16 نومبر سے 16 دسمبر ، 2022 ء تک منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کرتے ہوئے، تقریباً 1400 ( ہر 200 افراد کے 7 گروپ) لوگوں کی شرکت متوقع ہے ، جو زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد پر مشتمل پہلے تین گروپ وارانسی پہنچ چکے ہیں۔ کاشی میں اپنے قیام کے دوران، اپنے دورے کے پروگرام کے مطابق، وہ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائیں گے۔

-----------------------
(ش ح۔ ح ا ۔ ع ا)
U NO: 2878
(Release ID: 1989643)