بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نےانڈ سویفٹ لیباریٹریز لمیٹڈ اورایسکس بایوسائنسز لمیٹڈ کی بعض کاروباری کمپنیوں کی سینتھمڈ لیبس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ مجوزہ حصولیابی کو منظوری دی
Posted On:
19 DEC 2023 8:41PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے سنتھیمڈ لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ انڈ سویفٹ لیباریٹریز لمیٹڈ اورایسکس بایوسائنسز لمیٹڈ کے بعض کاروباری اداروں کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں انڈ سویفٹ لیباریٹریز لمیٹڈ(آئی ایس ایل ایل) اور ایسکس بایوسائنسز لمیٹڈ(ایسیکس) (مجموعی طور پر‘‘ٹارگیٹ بزنس’’) کی سینتھمڈ لیبس پرائیویٹ لمیٹڈ(سینتھمڈ) کو کچھ کاروباری اداروں کی فروخت (جنہیں انفرادی طور پر زیرشمار لایا گیا) شامل ہے۔ اس کے بعد،آئی ایس ایل ایل حصولیابی کرنے والی فرم میں اقلیتی حصہ داری حاصل کرے گا۔
سنتھیمڈ
سنتھیمڈ مجوزہ امتزاج کی سہولت کے لیے حال ہی میں شامل کردہ کمپنی کا سیٹ اپ ہے۔ سنتھیمڈ آج کی تاریخ تک کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہے۔ سنتھیمڈ بین کیپٹل گروپ اور پیرامل گروپ کا حصہ ہے۔
ٹارگٹ بزنس
ٹارگٹ بزنس معاہدہ تحقیق اور مینوفیکچرنگ خدمات فراہم کرتے ہوئے اور تحقیق اور ترقی کی حمایت کرتے ہوئے اے پی آئیز اور انٹرمیڈیٹس کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
************
ش ح۔س ب۔ف ر
(U: 2865)
(Release ID: 1989520)
Visitor Counter : 72