بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے نرما لمیٹڈ کے ذریعہ گلین مارک لائف سائنسز لمیٹڈ کے اکثریتی حصص کے حصول کی منظوری  دی

Posted On: 19 DEC 2023 8:41PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے نرما لمیٹڈ کے ذریعہ گلین مارک لائف سائنسز لمیٹڈ کے اکثریتی  حصص کے حصول کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ امتزاج کا تعلق نرما لمیٹڈ (ایکوائرر) کے ذریعے گلین مارک لائف سائنسز لمیٹڈ (ٹارگیٹڈ) کی اکثریتی شیئر ہولڈنگ کے حصول سے ہے جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (حصص کا خاطر خواہ حصول اور ٹیک اوور) ریگولیشنز،2011 کے مطابق (i) ٹارگیٹ کے پروموٹر سے حصص کی خریداری، اور (ii) عوامی حصص یافتگان سے حصص کی خریداری کی ایک کھلی پیشکش کے تحت  ہے۔

ایکوائرر نے ہندوستان اور امریکہ میں صلاحیتوں کے ساتھ متنوع پروفائل اور جغرافیائی موجودگی ہے۔ انڈیا کے آپریشنز میں سوڈا ایش، صابن اور ڈٹرجنٹ، نمک، کاسٹک سوڈا، لینیئر الکائل بینزین اور دیگر صنعتی مصنوعات شامل ہیں۔

ٹارگیٹ، ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئیز) کی تیاری کے کاروبار،مینوفیکچرنگ اور فروخت ، اوراے پی آئیز کے لیے انٹر میڈیریزاورکنٹریکٹ ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن(سی ڈی ایم او) کی سروسز مصروف ہے۔ ٹارگٹ کے پاس 130 سے زیادہ اے پی آئیز کا ایک پورٹ فولیو ہے جو دل کی بیماری، سنٹرل نروس سسٹم ڈس آرڈر، پین مینجمنٹ ، اور ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈربعد میں آئے گا۔

*****

 

ش ح ۔ ف ا ۔ج ا

U. No.2865


(Release ID: 1989518) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi