بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی فاؤنڈیشن نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں کے 10 سال مکمل کرلئے

Posted On: 22 DEC 2023 10:34AM by PIB Delhi

وزارت بجلی کے تحت آر ای سی لمیٹڈ، ایک مہارتن سی پی ایس ای ہےجس نے 21 دسمبر 2023 کو گروگرام میں آر ای سی کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں ایک سی ایس آر سمپوزیم کا انعقاد کیا۔آر ای سی لمیٹڈ کی سی ایس آر بازوآر ای سی فاؤنڈیشن کے 10 سال مکمل ہونے کی یاد میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ آرای سی فاؤنڈیشن سی ایس آر کے ساتھ گہری وابستگی رکھتی ہے اور ایسے منصوبوں کو ترجیح دیتی ہے جن کا معاشرے پر وسیع اثر ہوتا ہے، خاص طور پر پائیدار ترقی کے اہداف اور قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنا۔ اس نے صحت، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی پائیداری وغیرہ میں 400 سے زیادہ منصوبوں کی حمایت کی ہے۔اب تک 1,300 کروڑ تقسیم کیے گئے ہیں اور سی ایس آر کی سرگرمیوں کے لیے 2,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی گئی ہے۔

آر ای سی لمیٹڈکےسی ایم ڈی،جناب وویک کمار دیوانگن کے ساتھ ڈائریکٹرز، آزاد ڈائریکٹرز، آر ای سی کے علاقائی دفاتر کے سینئر افسران اور آر ای سی فاؤنڈیشن کے ممتاز اسٹیک ہولڈرز نے اس سمپوزیم میں شرکت کی۔ پروگرام نے سی ایس آر سرگرمیوں کی کامیابیوں، نئے فوکس کے شعبوں، پروجیکٹ پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے نکات،سی ایس آر پروگراموں کو تیز کرنے کی حکمت عملیوں وغیرہ پر روشنی ڈالی جس کے بعدسی ایس آر فلم کی نمائش کی گئی اورآر ای سی فاؤنڈیشن پر ایک پریزنٹیشن  دی گئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شری دیوانگن نے کہا:‘‘میں ہمارے آزاد ڈائریکٹر جناب منوج پانڈے کا شکر گزار ہوں جو ہماری سی ایس آر کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، ڈاکٹر گمبھیر سنگھ، ڈائریکٹر (آزاد)، ڈاکٹر درگیش نندنی، ڈائریکٹر (آزاد) اور شری اجوئے چودھری، ڈائریکٹر (فنانس) جوآر ای سی میں سی ایس آر اقدامات کی سربراہی کر رہے ہیں۔سی ایس آر سمپوزیم کا مقصد بعض سرگرمیوں کی نشاندہی کرنا ہے جہاں ہمیں توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ایسے شراکت داروں کے منتظر ہیں جو ہمارے سی ایس آر پروگراموں کا حصہ بنیں گے اور اسے آگے بڑھائیں گے۔ اس تقریب سے معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچانے والے منصوبوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BCVQ.jpg

سمپوزیم میں آر ای سی کے سینئر مینجمنٹ بشمول جناب نارائن تھروپتی، ڈائریکٹر (آزاد)، جناب وی کے سنگھ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اور کارپوریشن کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OS0S.jpg

آرای سی لمیٹڈ ، ایک مہارتن سی پی ایس ای ہے جو 1969 میں بجلی کی وزارت کے تحت قائم کی گئی تھی، یہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے طویل مدتی قرضے اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتی ہے جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن شامل ہیں۔ ابھی حال ہی میں،آرای سی نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارہ،اسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم) کے کاموں پر مشتمل نان پاور انفراسٹرکچر کے شعبے کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر شعبوں جیسے اسٹیل، ریفائنری وغیرہ میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔آر ای سی کی لون بک 4.74 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

 

*************

ش ح۔ج ق ۔م ش

(U-2859)


(Release ID: 1989486) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Tamil