وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

غیر ملکی سیاحوں کی حوصلہ افزائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 DEC 2023 3:08PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت مختلف بھارتی سیاحتی مصنوعات اور ملک کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے ، سیاحت پیدا کرنے والے بازاروں میں بھارت کو ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دیتی ہے تاکہ عالمی سیاحتی منڈی میں بھارت کا حصہ بڑھایا جاسکے۔

مندرجہ بالا مقاصد ایک مربوط مارکیٹنگ اور پروموشنل حکمت عملی اور ٹریول ٹریڈ، ریاستی حکومتوں اور بھارتی مشنوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط مہم کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ حکومت ، صنعت کے ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مسلسل مشغول رہتی ہے اور بھارت کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ان کی تجاویز اور آراء لیتی ہے۔ سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہند  کی سیاحت کی وزارت نے ‘‘ انکریڈیبل انڈیا : وِزٹ  انڈیا ایئر 2023 ’’ کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے، وزارت سیاحت نے سال ، 2023 ء کے دوران مختلف بین الاقوامی ٹریول میلوں میں حصہ لیا جیسے ایف آئی ٹی یو آر 2023 ، میڈرڈ، اسپین ( 18-22 جنوری ، 2023 ء)؛ آئی ٹی بی  برلن (7-9 مارچ ، 2023 ء)؛ عربین ٹریول مارکیٹ 2023، دوبئی (1-4 مئی ، 2023 ء)؛ آئی ایم ای ایکس  فرینکفرٹ (17-19 اکتوبر ، 2023 ء)؛ او ٹی ڈی وائی کے ایچ  لیزر، ماسکو، روس (12-14، ستمبر ، 2023 ء)؛ ٹاپ ریسا، پیرس، فرانس (3 - 5 اکتوبر ، 2023 ء)؛ نئی دلّی میں پاٹا ٹریول مارٹ ، 2023 ء (4-6 اکتوبر ، 2023 ء)؛ آئی ٹی بی، ایشیا، سنگاپور (25 - 27 اکتوبر ، 2023 ء)؛ جاٹا، اوساکا، جاپان (26-29 اکتوبر ، 2023 ء)؛ ڈبلیو ٹی ایم  لندن (6-8 نومبر ، 2023 ء)۔

ٹورز  کے حصے کے طور پر فراہم کردہ خدمات سے متعلق موجودہ شرح کا ڈھانچہ درج ذیل ہے:

  1. ٹور آپریٹر سروس پر آئی ٹی سی کے بغیر 5 فی صد کی رعایتی جی ایس ٹی کی شرح کو متوجہ کرتی ہے (لیکن کاروبار کی ایک ہی لائن میں ان پٹ سروسز کے آئی ٹی سی کی اجازت ہے)۔ اس شرط کے ساتھ کہ ٹور آپریٹر کی خدمات کے لیے وصول کی جانے والی رقم میں رہائش اور نقل و حمل دونوں کے چارجز شامل ہوں؛ یا آئی ٹی سی کے ساتھ 18 فی صد ۔
  2.  ہوٹل  رہائش خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فی صد  (جہاں کمرے کا کرایہ 7500 روپے سے کم یا اس کے برابر ہے) اور  18 فی صد  ہے  (جہاں کرایہ 7500 روپے سے زیادہ ہے) ۔
  3.  ریستوران  خدمات  پر آئی ٹی سی کے بغیر تمام معاملات میں  رعایتی جی ایس ٹی کی شرح 5 فی صد  ہے سوائے ہوٹلوں کے اندر ریستورانوں کے ، جہاں کمرے کا ٹیرف 7500 روپے سے زیادہ ہے  ، اس پر 18 فی صد ٹیکس لگایا جاتا ہے۔
  4.  غیر ملکی سیاحوں کے لیے جزوی طور پر بھارت میں اور جزوی طور پر بھارت سے باہر کیے جانے والے ٹور کی صورت میں، ٹور کے غیر ملکی اجزاء کی متناسب قیمت کو جی ایس ٹی کی ادائیگی کے مقاصد کے لیے قیمت سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اس طرح کے کمپوزٹ ٹور  میں گھریلو سیاحت کے حق میں توازن برقرار رہے، یہ رعایت ٹور کی مدت کے زیادہ سے زیادہ نصف یا اصل میں سے جو بھی کم ہو ، فراہم کی جاتی ہے۔
  5. پیسنجر  ٹرانسپورٹ سروسز  پر لگنے والے جی ایس ٹی کی تفصیل ذیل کے جدول میں دی گئی ہے:

:

سڑک کے ذریعے

آئی ٹی سی کے بغیر 5 فی صد  (کاروبار کے یکساں  لائن میں ان پٹ سروس کے آئی ٹی سی  کو چھور کر )؛

12 فی صد ( آئی ٹی سی کے ساتھ )

ٹرین کے ذریعے ( اے سی یا فرسسٹ کلاس )

5 فی صد ( ان پٹ  سروس  کے آئی ٹی سی کے ساتھ )؛

اے سی  یا فرسٹ کلاس کو چھوڑ کر

جہاز سے

اکنومی 5 فی صد  (ان پٹ سروسز کے آئی ٹی سی کے ساتھ)

بزنس 12  فی صد  (آئی ٹی سی  کے ساتھ)

چھوٹ : اکنومی کلاس – شمال مشرقی ریاستوں اور آر سی ایس ہوائی اڈوں سے یا تک

اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے

مستثنیٰ

کروز جہازوں سمیت سمندر کے ذریعے

18 فی صد

 

یہ جانکاری ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ م م  ۔ ع ا  )

U.No.   2838


(ریلیز آئی ڈی: 1989469) وزیٹر کاؤنٹر : 115
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी