وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کاشی تمل سنگم دوئم میں شرکت کے لیے پیشہ ور افراد پر مشتمل تمل مندوبین کی ٹیم کاشی پہنچ گئی

Posted On: 21 DEC 2023 8:41PM by PIB Delhi

تامل وفد کا تیسرا بیچ جس میں پیشہ ور افراد شامل ہیں (مقدس دریا گوداوری کے نام سے موسوم) کاشی تمل سنگم دوئم میں شرکت کے لیے آج کاشی پہنچا جہاں اس کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

اس گروپ کے لیے 22 دسمبر کو 'ہندوستانی پیشہ ور افراد کے لیے آزمائشیں اور مواقع' کے عنوان سے ایک تعلیمی سیشن منعقد کیا جائے گا۔ جناب انل نارائن کنجاوڈیکر جو ایک مشہور ماہر تعمیرات ہیں، تعلیمی سیشن کے مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ہوں گے۔ وفد وارانسی میں اپنے قیام کے دوران پریاگ راج اور اجودھیا كے علاوہ وارانسی کے آس پاس کے مشہور مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ ان میں کاشی وشوناتھ مندر، کال بھیرو مندر، ہنومان گھاٹ وغیرہ شامل ہیں۔

کاشی تمل سنگم کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ گذشتہ سال کاشی تمل سنگم کے پہلے مرحلے کا انعقاد 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک کیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ (دو دو سو افراد کے 7 گروپوں پر مشتمل) تقریباً 1400 لوگ تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے سفر کریں گے۔ یہ لوگ زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ طلباء، اساتذہ اور پیشہ ور افراد پر مشتمل پہلے تین گروپ وارانسی پہنچ چکے ہیں۔ کاشی میں اپنے قیام کے دوران اپنے دورے کے پروگرام کے مطابق وہ پریاگ راج اور اجودھیا بھی جائیں گے۔

*******

U.No:2851

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1989465) Visitor Counter : 116
Read this release in: English , Hindi