ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انٹارکٹیکا میں میتری – دو  اسٹیشن کا آپریشن

Posted On: 21 DEC 2023 4:09PM by PIB Delhi

حکومت مشرقی انٹارکٹیکا میں، موجودہ بھارتی ریسرچ بیس میتری کے قریب ، ایک نئے ریسرچ اسٹیشن کو چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نئے اسٹیشن کے لیے جگہ کی نشاندہی کر لی  گئی ہے۔ اپروچ روڈ کے لیے ابتدائی ٹوپوگرافیکل سروے جاری ہے۔

اس کی تکمیل کے لیے طے شدہ ٹائم لائنز کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

  1. ماسٹر پلان کی تیاری ، کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنا اور ڈیزائننگ: 18 ماہ۔
  2. ٹینڈر کی ڈرافٹنگ اور ٹینڈرنگ، کنٹریکٹ کا ایوارڈ اور دستخط، کنسلٹنٹس کے ذریعہ سائٹ کا سروے، سڑک کی کٹائی اور سائٹ پر فارمیشنز: 18 ماہ۔
  3. مین لینڈ پر پری فیبریکیشن/ پروکیورمنٹ، کیپ ٹاؤن/ انٹارکٹیکا/ انڈین بیریئر ٹو سائٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعے انٹارکٹیکا میں تعمیر کی تیاری: 18 ماہ۔
  4. تعمیراتی کمپنی کے ذریعہ انٹارکٹیکا میں انڈین بیریئر سے سائٹ اور تعمیرات تک حتمی اجزاء کی نقل و حمل: 12 ماہ۔
  5. تعمیر کی تکمیل: جنوری ، 2029 ء ۔

موجودہ بھارتی ریسرچ اسٹیشن ‘ میتری ’ بہت پرانا ہے۔ ایک نیا ریسرچ اسٹیشن بنانا ناگزیر ہے۔ مجوزہ پروجیکٹ میں انٹارکٹیکا کے لیے ماحولیاتی پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے اور انٹارکٹیکا میں بھارتی سائنسی تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔

یہ معلومات ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ م م  ۔ ع ا  )

U.No.   2835


(Release ID: 1989389) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi