کانکنی کی وزارت
معدنیات کی وزارت اہم معدنیات پر كل قبل از ٹینڈر کانفرنس منعقد کرے گی
Posted On:
21 DEC 2023 5:46PM by PIB Delhi
حکومت ہند كی معدنیات کی وزارت 22 دسمبر 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر واقع نئی دہلی میں صبح 11 بجے سے ہائبرڈ موڈ میں اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی پہلی قسط کی نیلامی کے لیے ایک قبل از ٹینڈر کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
29 نومبر 2023 کو 20 اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکوں کی نیلامی کی پہلی قسط کا آغاز کانوں کے وزیر نے کیا تھا۔ بلاک 8 ریاستوں اور مركی خطوں یعنی بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور جموں و کشمیر میں ہیں۔ جو معدنیات نیلامی پر ہیں وہ ہیں گلوکونائٹ، گریفائٹ، پوٹاش، نکل، پی جی ای، لیتھیم، آر ای ای، مولیبڈینم اور فاسفورائٹ۔ اس کانفرنس سے صنعت، ممکنہ ٹینڈر داخل كرنے والوں اور دیگر مختلف اسٹیک ہولڈرز کو متعلقہ سوالات کے حل کے لیے كانوں كی وزارت تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر وینا کماری ڈرمل کریں گی جو کانوں کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اور نامزد افسر ہیں۔ ایم ای سی ایل- ٹیکنیکل ایڈوائزر، ایس بی آءی كیپیٹل ماركیٹ لیمیٹیڈ - ٹرانزیکشن ایڈوائزر اور یم ایس ٹی سی - نیلامی پلیٹ فارم فراہم کنندہ بلاک کی تفصیلات، نیلامی کے طریقہ کار اور نیلامی کے پلیٹ فارم سے متعلق تفصیلات پیش کریں گے۔
سوالات کے جوابات کی آخری تاریخ 5 جنوری 2024 ہے، ٹینڈر دستاویز کی فروخت کی آخری تاریخ 16 جنوری 2024 ہے اور ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جنوری 2024 ہے۔ اس کے بعد، ترجیحی ٹینڈر داخل كرنے والے کے انتخاب کے لیے ای نیلامی شروع ہوگی۔ بلاکس، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp
پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
وزارت اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے دائرے میں خود کفالت حاصل کرنے کے اپنے وسیع وژن کے ساتھ اہم معدنی بلاکس کی کامیاب نیلامی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1989372)
Visitor Counter : 93