مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صفائی ستھرائی کی سہولیات تک رسائی

Posted On: 21 DEC 2023 5:25PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب  کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ شہری ہندوستان کے غریب گھرانے سمیت ہر شہری کو صفائی ستھرائی کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو، حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2014 کو سوچھ بھارت مشن – اربن (ایس بی ایم-یو) کا آغاز کیا، جس کا مقصد شہری علاقوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف)بنانا ہے۔ یہ مقصد63.07 لاکھ انفرادی گھریلو لیٹرین (آئی ایچ ایچ ایل) یونٹس کی تعمیر کے ساتھ حاصل کیا گیا ہے جو کہ ہدف کا 113.75فیصد اور 6.37 لاکھ کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاءتعمیر کئے گئے، جو کہ  ہدف کا تقریباً 128فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ایس بی ایم-یو  2.0 یکم  اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد 100فیصد ماخذ کی علیحدگی، گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنے اور کچرے کے تمام حصوں کے سائنسی انتظام کے ذریعے تمام شہروں کے لیے کوڑا کرکٹ سے پاک حیثیت حاصل کرنا تھا۔ مشن کی مدت26-2021 ہے۔

************

ش ح۔ا گ۔ن ع

U. No.2817


(Release ID: 1989327) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi