ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی او پی28 اجلاس میں نقصان اورتباہی کے فنڈ پر معاہدہ
Posted On:
21 DEC 2023 4:47PM by PIB Delhi
سی او پی28 نے نقصان اور تباہی کے رد عمل کے لیے فنڈ سمیت نئے فنڈنگ کے انتظامات کے فعال بنانے کے فیصلے کو اپنایا۔ اس فیصلے کو بھارت سمیت تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔
اس فیصلے کو اپنانے کے بعد سے، کئی ممالک کی طرف سے تقریباً 700 ملین امریکی ڈالر کی رقم کا وعدہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نقصان اور تباہی کے فنڈ میں 100 ملین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر وعدے کرنے والے دیگر ممالک میں برطانیہ نے فنڈ کے لیے جی بی پی 40 ملین اور دیگر فنڈنگ کے انتظامات کے لیے جی بی پی 20 ملین، جاپان نے 10 ملین امریکی ڈالر، ریاستہائے متحدہ امریکہ نے 17.5 ملین امریکی ڈالر اور یورپی یونین (بشمول جرمنی) نے 225 ملین یورو کا وعدہ کیا۔
فنڈ کا مقصد ان ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہے جو خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے متاثر ہوتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے منسلک اقتصادی اور غیر اقتصادی نقصانات کا ازالہ کرنے میں مدد کرتے ہیں،جن میں انتہائی موسمی واقعات اور سست آغاز کے واقعات شامل ہیں ۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔س ب ۔ف ر
(U: 2821)
(Release ID: 1989317)
Visitor Counter : 136