وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس نے اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں تلاشی مہم چلائی
Posted On:
21 DEC 2023 5:51PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے 06.12.2023 کو دیسی شراب، اناج سے کشید کردہ شراب، غیر ملکی شراب کی بوتلنگ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں وغیرہ کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ایک گروہ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ اس آپریشن میں اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں کے 10 اضلاع میں پھیلے 30 سے زیادہ عمارتوں کا احاطہ کیا گیا۔ گروپ کا کاروبار جھارکھنڈ کے رانچی میں مقیم ایک خاندان کے زیر کنٹرول ہے۔ گروپ کے کنبہ کے افراد میں سے ایک سیاسی طور پر جانا پہچانا شخص بھی ہے جو رانچی میں رہتا ہے۔
سرچ آپریشن کے دوران دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں بڑی تعداد میں جرم ثابت کرنے والے شواہد ملے اور قبضے میں لیے گئے۔ ضبط شدہ شواہد کے ابتدائی تجزیے سے دیسی شراب کی غیرحساب فروخت کے ریکارڈ، نامعلوم نقدی رسیدوں کی منظم تفصیلات اور بے حساب نقدی کی نقل و حرکت کے حوالے سےبہت سی باتوں کا پتہ چلتا ہے۔ گروپ کی کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے مرکزی ملازمین نے اعتراف کیا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران جو نقدی ملی اور ضبط کی گئی، وہ اس گروپ کی غیر محسوب آمدنی کااظہار کرتی ہے، جو اس کے متعدد کاروباری طور طریقوں سے حاصل ہوتی ہے۔ اس کی تصدیق خاندان کے ایک فرد نے بھی کی ہے جو کاروبار میں سرگرم عمل ہے۔ تلاشی آپریشن کے دوران سامنے آنے والے حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروہ شراب کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بڑے پیمانے پر دبانے میں ملوث ہے۔
سرچ آپریشن کے نتیجے میں 351 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ظاہر شدہ نقدی اور بے حساب زیورات جن کی مالیت 2.80 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ نقد کا کافی حصہ جو کہ تقریبا 329 کروڑ روپئے تھا، غیر واضح اور خستہ حال عمارتوں، پوشیدہ چیمبروں اور پوشیدہ سیف ہاؤس سے، جسے ایک غیرمقبول/غیرمعروف رہائش گاہ کے طور پراستعمال کیا جارہا تھا، قبضے میں لے لیا گیا ہے جو اوڈیشہ کے چھوٹے قصبوں بشمول بولانگیر ضلع کے سوڈاپاڈا اور ٹٹلاگڑھ اور سنبھل پور ضلع کے کھیتراج پور میں واقع ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
*****
ش ح۔س ب ۔ف ر
(U: 2825)
(Release ID: 1989309)
Visitor Counter : 85