ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
بھارت کے جنگل کے رقبے کے تحفظ، بحالی اور اضافے اور آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق اقدامات کے لئے آب وہوا میں تبدیلی کے قومی ایکشن پلان کے تحت مرتب کئے گئے 8 مشنوں میں سے ایک قومی مشن برائے سبز بھارت ہے
Posted On:
21 DEC 2023 4:45PM by PIB Delhi
قومی مشن برائے سبز بھارت (جی آئی ایم) ان 8 مشنوں میں سے ایک ہے، جنہیں آب وہوا میں تبدیلی کے قومی ایکشن پلان کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد مخصوص خطوں میں جنگلاتی اور غیر جنگلاتی علاقوں میں شجر کاری کی سرگرمیاں انجام دے کر آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق اقدامات کرنا اور بھارت میں جنگلات کے رقبے کا تحفظ ، بحالی اور اس میں توسیع کرنا ہے۔ جی آئی ایم کی سرگرمیاں مالی سال 16-2015 میں شروع کی گئی تھیں اور اب تک 17 ریاستوں ، آندھرا پردیش ، ارونا چل پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میزورم، اڈیشہ ، پنجاب ، سکم، اترا کھنڈ، مغربی بنگال، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں سبز بھارت مشن کے تحت انجام دی گئی ہیں۔
وزارت نے مالی سال 20-2019 کے دوران ریاست کیرالہ کے لئے منظور شدہ سالانہ منصوبے کے مطابق 20-2019 کے لئے مرکز کے حصے کے طور پر 16.32 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ اس فنڈ کو ریاست نے مالی سال 24-2023 تک پوری طرح استعمال کرلیا ہے۔
سال 20-2019 سے 23-2022 تک جی آئی ایم کے تحت مختص کئے گئے / تقسیم کئے گئے / جاری کئے گئے فنڈ کی ریاستوں کے حساب سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ
سال 20-2019 سے 23-2022 تک جی آئی ایم کے تحت مختص کئے گئے / تقسیم کئے گئے / جاری کئے گئے فنڈ کی ریاستوں کے حساب سے تفصیلات :
نمبر شمار
|
ریاست
|
میزان (روپے کروڑ میں)
|
مختص کئے گئے / جاری کئے گئے
|
استعمال کئے گئے
|
1
|
آندھرا پردیش
|
2.02
|
2.74
|
2
|
اروناچل پردیش
|
34.71
|
10.56
|
3
|
چھتیس گڑھ
|
12.82
|
9.31
|
4
|
ہریانہ
|
9.55
|
8.32
|
5
|
ہماچل پردیش
|
17.09
|
6.55
|
6
|
جموں و کشمیر
|
32.22
|
19.70
|
7
|
کرناٹک
|
11.94
|
11.13
|
8
|
کیرالہ
|
16.32
|
15.74
|
9
|
مدھیہ پردیش*
|
66.87
|
78.72
|
10
|
مہاراشٹر*
|
-
|
1.78
|
11
|
منی پور
|
26.28
|
26.28
|
12
|
میزورم
|
86.83
|
86.83
|
13
|
اوڈیشہ
|
66.41
|
61.81
|
14
|
پنجاب
|
9.24
|
9.38
|
15
|
سکم
|
19.66
|
19.48
|
16
|
اتراکھنڈ*
|
90.28
|
97.09
|
17
|
مغربی بنگال
|
10.19
|
10.18
|
میزان
|
512.43
|
475.63
|
*استعمال شدہ فنڈ میں ریاستوں کے پاس دستیاب وہ فنڈ بھی شامل ہیں، جو پچھلے سال جاری کئے گئے تھے اور ابھی پورے خرچ نہیں ہوئے ہیں۔
یہ معلومات ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔
******************
ش ح ۔ و ا ۔ق ر
U. No-2819
(Release ID: 1989304)
Visitor Counter : 103