وزارات ثقافت
پردھان منتری سنگرہالیہ کی خصوصیات
Posted On:
21 DEC 2023 3:14PM by PIB Delhi
ثقافت ، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ پردھان منتری سنگرہالیہ کا افتتاح وزیر اعظم نے 14 اپریل2022 کو کیا تھا۔ یہ ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ہماری جمہوریت نے معاشرے کے ہر طبقے اور درجے کے رہنماؤں کوملک کی تعمیر میں تعاون کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ ایک نیا ڈیجیٹل میوزیم ہے، جو دو عمارتوں پر محیط ہے۔ عمارت 1 میں پرانی تین مورتی عمارت، جناب جواہر لعل نہرو کی گیلری، آئینی گیلریاں، توشہ خانہ اور جناب جواہر لعل نہرو کا پرائیویٹ ونگ شامل ہے۔عمارت2 جناب لال بہادر شاستری سے لے کر ڈاکٹر منموہن سنگھ تک آنے والے وزرائے اعظم کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے ساتھ ذاتی زندگی کو بھی دکھاتی ہے۔ ہر گیلری ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر ان کے دور میں ان کی طرف سے انجام دی گئیں خدمات کو نمایاں کرتی ہے۔
پردھان منتری سنگراہالیہ میں’انوبھتی‘ کے نام سے ایک وزیٹر انگیجمنٹ زون بھی ہے، جہاں آنے والے لوگ ’وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی‘، ’وزیر اعظم کے ساتھ واک‘، ’وزیر اعظم کا خط‘ اور ایک ورچوئل ہیلی کاپٹر سواری کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں ملک کے تعمیراتی اور تکنیکی کمالات کی نمائش ہوتی ہے۔سنگرہالیہ میں آنے والے لوگ وزیر اعظم کا انتخاب کر سکتے ہیں، جن کے ساتھ وہ انگیجمنٹ زون میں جانا چاہتے ہیں۔ آنے والے اپنا متاثر کن پیغام وژن 2047 فیڈ بیک وال پر درج کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ’یونٹی چین‘میں گروپ میں ایک بڑی دیوار پر اپنی موجودگی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ سنگرہالیہ میں لوگوں کے آرام سے آنے جانے کے لیے وہیل چیئرز اور گولف کارٹز ، گائیڈز/آڈیو گائیڈز، کیفے ٹیریا اور ایک سووینئر شاپ بھی ہیں۔
************
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.2799
(Release ID: 1989292)