ایٹمی توانائی کا محکمہ

اے آئی کا استعمال اور مشین لرننگ ریسرچ

Posted On: 21 DEC 2023 4:08PM by PIB Delhi

ایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) کے ذریعہ پچھلے پانچ  برسوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)  اور مشین لرننگ  (ایم ایل)  پر مبنی  کی گئی تحقیق  مندرجہ ذیل ہے:

نمبرشمار

تحقیق کی تفصیلات

1.

اے آئی پر مبنی مواد کی تصدیق اور بے ضابطگی کا پتہ لگانا

2.

اے آئی پر مبنی ٹھوس مداخلت کا پتہ لگانا

3.

بایومیٹرک اور چہرے کی شناخت

4.

گاڑی کی شناخت اور بند و بست

5.

گزارش  کا رویہ اور بے ضابطگی کا پتہ لگانا

6.

انسانی مداخلت کا فروغ

7.

روبوٹکس

8.

امیج پروسیسنگ

9.

میڈیکل اور بائیو میڈیکل

10.

اے آئی /ایم ایل  ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم اور ہارڈ ویئر

11.

ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ -  جاب شیڈولنگ، وسائل کے استعمال کی پیشگوئی، نیوکلیائی معلومات کا بند و بست اور نیوکلیائی  ماحول میں اصلاح کے مسائل

12.

چھاتی کے کینسر، آنکھوں کی بیماریوں اور ذیابیطس کے لیے طبی تھرمل امیجز

13.

 ایکسلریٹر کے کنٹرول سسٹم کے لیے الیکٹران سنکروٹران کے آپریٹنگ پیرامیٹرز کی قریب ترین زیادہ سے زیادہ قدر کی شناخت کے لیے اے آئی-  ایلگوریدم  پر مبنی ایپلی کیشن

14.

ایک آپریٹنگ سپورٹ سسٹم کو سوارم انٹیلی جنس اور اے آئی  پر مبنی ماہر نظام کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ ایکسلریٹر کے کنٹرول سسٹم کے لیے آپریٹر کی مداخلت کے بغیر بیم انجیکشن کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔

15.

جوہری ایندھن اور جوہری ایندھن اسمبلی کے اجزاء کے معائنہ اور کوالٹی کنٹرول کے لیے اے آئی اور ایم ایل  الگوریدم/ طریقے،  مشین ویژن پر مبنی معائنہ کے نظام میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

16.

لیزر انڈیوسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹرو اسکوپی سے اسپیکٹرل ڈیٹا پر تربیت یافتہ ایم ایل پر مبنی الگوریدم کو لاگو کرکے اسٹیل کے مختلف درجات کا معیار اور مقداری تجزیہ۔

17.

رمن اسپیکٹرو  اسکوپی کے لیے ایم ایل پر مبنی نظام/ تکنیک کی ترقی

18.

دھوکہ دہی والے کنکشن کا پتہ لگانے کے لیے ایک کثیر مرحلے والا ایم ایل  ماڈل تیار کیا جاتا ہے اور اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

19.

بڑی بلاک لسٹوں میں آئی پی وی 6 ایڈریس تلاش کرنے کے لیے ایم ایل  ماڈلز کا مطالعہ ۔

20.

 ایس پی اے ایم  کا پتہ لگانے کے لیے ایم ایل پر مبنی تکنیک کا مطالعہ، ڈیزائن اور  تیاری ۔

21.

شماریاتی ماڈلنگ اور ایم ایل کا استعمال آر آر سی اے ٹی  میں سی ایچ ایس ایس میڈیکل ڈیٹا سے بامعنی بصیرت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا،  جس میں بیماریوں کے پھیلاؤ اور نمونوں، بیماریوں/ علامات کے درمیان ارتباط، موسمی نمونوں،سی ایچ ایس ایس سے فائدہ اٹھانے والوں کی پروفائلنگ وغیرہ شامل ہیں۔

 

گزشتہ پانچ  برسوں میں  ایٹمی توانائی کے محکمے نے  اے  آئی /  ایم ایل سے متعلق  مختلف پروجیکٹوں اور پروگراموں کے لئے  تعلیمی اداروں کے ساتھ  اشتراک کیا ہے، جنہیں  مختلف اشکال پر مبنی  چہرے کی شناخت کے نظام  اور  اسمارٹ  ملٹی کیمرا  ویڈیو نگرانی کے لئے  اسکیلیبل کمپیوٹر ویژن نظام کے پروگراموں کے لئے  استعمال کیا گیا ہے۔

ان شعبوں میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ، جن پروجیکٹوں اور پروگراموں میں اشتراک کیا گیا ہے، ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. تھرمل / انفرا ریڈ تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے چھاتی کا کینسر  کا شروعات میں  پتہ لگانا۔ انفرا ریڈ  تصاویر کے  ذریعہ نقشہ سازی  میں  اے آئی کا استعمال ۔
  2. کنوولوشنل نیورل نیٹ ورک (سی این این) کا استعمال کرتے ہوئے  ذیابیطس  سے متاثرہ  آنکھوں کی بیماریوں کا پتہ لگانا اور ان کی زمرہ بندی۔
  3. سائکلو ٹرون والٹ   کے اندر  غیر نگرانی  شدہ  ریڈیئیشن فیلڈ  کی میپنگ۔
  4. ڈرون  کے ذریعہ  غیر نگرانی والے علاقے  کی نگرانی۔
  5. بھارت کی علامتی زبان  کا کوڈر  اور ڈی کوڈر۔
  6. لوبیٹ ریٹ کانفرنسنگ  کے لئے  ویڈیو کمپریشن۔
  7.  ڈی اے کیو سسٹم کے لئے نیوٹرون گاما سپریشن۔

مصنوعی ذہانت  (اے آئی) اور مشین لرننگ  (ایم ایل)  سے متعلق  پچھلے پانچ برسوں میں پروجیکٹوں کے ذریعہ تحقیق کی گئی ہے۔ 180  کروڑ روپے کی لاگت سے  3  پروجیکٹ  زیر نفاذ  ہیں اور  تقریبا 53 کروڑ روپے  استعمال کئے جاچکے ہیں۔

اے آئی اور ایم ایل ریسرچ  کے ساتھ  اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ  میں  بڑی  مقدار  میں ڈاٹا  کی پروسیسنگ  کے قابل بنایا ہے۔ اس کے نتیجے میں تمام شعبوں میں  اس کے استعمال کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اس  سے  سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی  میں کئی  پیش رفت کی گئی ہیں۔ اے آئی پر مبنی  ویڈیو اینالائٹک  اور سائبر سکیورٹی  کے آلات  کی تیاری شروع کی گئی اور اس کے نتیجے میں  قابل بھروسہ ٹیکنالوجی  تیار کی گئی ہے۔ ملک میں تیار کردہ مصنوعات  ، جیسے  سکیورڈ نیٹ ورک  ایکسس سسٹم (ایس این اے ایس) سائبر سکیورٹی  کی بنیاد بن چکی ہے۔

ڈی اے ای  نیٹ ورک  بہت وسیع  نیٹ ورک ہے اور  لاکھوں  ایونٹس  یومیہ  تیار ہوتے ہیں۔ وسیع  مقدار میں  ڈاٹا  کا تجزیہ کرنے کے لئے  ایوینٹ  مانیٹرنگ سسٹم  تیار کیا گیا اور  ڈسپلے کے لئے  اختصار سے نتائج  کی فراہمی  کو  ایس این اے ایس  سے مربوط  کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم  24  گھنٹے ساتوں دن بلا رکاوٹ  چالو رہتا ہے، جس سے  مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

یہ معلومات  سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آ ج  راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔

******************

ش ح  ۔ و ا  ۔ق ر

 U. No-2806



(Release ID: 1989268) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Telugu