جل شکتی وزارت
جل شکتی ابھیان:کیچ دی رین مہم
Posted On:
21 DEC 2023 3:23PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نےپانی کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جل شکتی ابھیان سال2019 میں ملک کےپانی کے سلسلے میں پریشان 256 اضلاع میں 2836 بلکاس میں 1592بلاکس میں چلاگیا گیا اور2021 میں اس کو ’’جل شکتی ابھیان:کیچ دی رین‘‘(جے ایس اے:سی ٹی آر) کے طور پر وسعت دی گئی، جس کا موضوع ’’بارش کے پانی کو جمع کرو:جہاں بھی گرے، جب بھی گرے‘‘تھا۔اس میں ملک بھر کے تمام اضلاع کے تمام بلاکوں (دیہی اور شہری علاقوں)کا احاطہ کیا گیا۔’’جل شکتی ابھیان:کیچ دی رین‘‘مہم سال2021 سے سالانہ خصوصیت بن گئی ہے جس میں بیداری پیدا کرنے سمیت پانچ مرکوز اقدامات شامل ہیں۔ اس مہم نے پانی کے موجودہ مسئلے اور اس وجہ سے پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بے پناہ بیداری پیدا کی ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانا ہے، تاکہ پانی کا تحفظ ایک جن آندولن بن جائے۔
جل شکتی ابھیان:کیچ دی رین (جے ایس اے :سی ٹی آر)مہم میں پانچ مرکوز اقدامات شامل ہیں-(1)بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کا تحفظ (2)تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری(3)تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام(4)گھنی شجرکاری اور (5)بیداری پیدا کرنا۔
جل شکتی کی وزارت کے نیشنل واٹر مشن (این ڈبلویو ایم) نے جے ایس اے:سی ٹی آر مہم پر 623 اضلاع کے 31,150 گاؤں کا احاطہ کرتے ہوئے بیداری پھیلانے کے لیے نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ساتھ معاہدہ کیا، جس میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)اور اس کے یوتھ کلبوں کے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کیا گیا۔این وائی کے ایس کی طرف سے بیداری پیدا کرنے کی مہم، جو دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی، نے جے ایس اے:سی ٹی آر مہم میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر شمولیت کی بنیاد رکھی۔ اس کے علاوہ این ڈبلیو ایم نے ٹیلی ویژن پر’جسٹ جونیئر‘ سیریز کی نشریات’مشن لائف‘کے فروغ کے لیے متعلقہ وزارتوں کا تعاون حاصل کیا۔ این ڈبلیو ایم نے عوام میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے 50 واٹر ٹاکس،ضلعی مجسٹریٹوں کے ساتھ 40 مذاکرات اور دیگر مختلف ورکشاپس/سیمیناروں کا بھی اہتمام کیا۔ جل شکتی کی وزارت نے ہماری ملک کی دو سب سے مشہور ٹرینوں یعنی ہم ساگر ایکسپریس اور کامکھیا ایکسپریس کی ونائل ریپنگ کے لیے وزارت ریلوے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ یہ ٹرینیں ہمارے وسیع اور متنوع ملک میں پانی کے تحفظ، بیداری اور کمیونٹی کی شمولیت کا ایک اہم پیغام لے کر سفر کرتی ہیں۔
جے ایس اے:سی ٹی آر پورٹل(jsactr.mowr.gov.in)میں ملک بھر کے تمام اضلاع کی طرف سے کئے گئے کاموں کی ضلع وار تفصیلات جمع کرنے اور مرتب کرنے کے انتظامات ہیں۔جے ایس اے:سی ٹی آرنے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کے تحفظ کے لیے مرکوز اقدامات کئے ہیں ، جن میں روایتی آبی ذخائر کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔
جے ایس اے:سی ٹی آر مہم کے تحت مرکزی و ریاستی حکومتوں کے مختلف ترقیاتی پروگراموں/اسکیموں کا بین شعبہ جاتی اتحاد کے لیے فنڈز خرچ کئے ہیں۔ تاہم جے ایس اے:سی ٹی آر کے تحت آبی ذخائر کی جی آئی ایس میپنگ اور آبی تحفظ کے سائنسی منصوبوں کی تیاری کے لیے ہر ضلع کو 2.00 لاکھ روپے کی مالی امداد جاری کی گئی ہے۔ :آبی ذخائر کی جی آئی ایس میپنگ اورضلعی آبی تحفظ کے منصوبوں کی تیاری کے لیے جے ایس اے:سی ٹی آر کے تحت جاری کردہ فنڈز کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔
ضمیمہ- I
جے ایس اے:سی ٹی آر کے تحت جاری کئے گئے فنڈز کی ریاست وار تفصیل
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطہ
|
22-2021 رقم(روپے لاکھوں میں)
|
23-2022
رقم(روپے لاکھوں میں)
|
24-2023
رقم(روپے لاکھوں میں)
|
1
|
انڈمان اور نکوبار جزائر(یوٹی)
|
2
|
0
|
0
|
2
|
آندھرا پردیش
|
13
|
13
|
0
|
3
|
اروناچل پردیش
|
11
|
1
|
1
|
4
|
آسام
|
19
|
0
|
1
|
5
|
بہار
|
28
|
3
|
39
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
0
|
0
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
13
|
4
|
10
|
8
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
2
|
0
|
0
|
9
|
دہلی
|
8
|
1
|
4
|
10
|
گوا
|
1
|
1
|
2
|
11
|
گجرات
|
15
|
37
|
0
|
12
|
ہریانہ
|
22
|
22
|
0
|
13
|
ہماچل پردیش
|
7
|
4
|
1
|
14
|
جموں و کشمیر
|
18
|
1
|
19
|
15
|
جھارکھنڈ
|
13
|
1
|
2
|
16
|
کرناٹک
|
2
|
26
|
3
|
17
|
کیرالہ
|
11
|
2
|
0
|
18
|
لداخ
|
2
|
0
|
0
|
19
|
لکشدیپ
|
0
|
1
|
0
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
44
|
1
|
1
|
21
|
مہاراشٹر
|
3
|
20
|
0
|
22
|
منی پور
|
12
|
6
|
0
|
23
|
میگھالیہ
|
8
|
1
|
1
|
24
|
میزورم
|
7
|
1
|
0
|
25
|
ناگالینڈ
|
5
|
5
|
11
|
26
|
اوڈیشہ
|
11
|
10
|
8
|
27
|
پڈوچیری(یوٹی)
|
0
|
2
|
2
|
28
|
پنجاب
|
7
|
8
|
8
|
29
|
راجستھان
|
24
|
37
|
1
|
30
|
سکم
|
4
|
0
|
0
|
31
|
تمل ناڈو
|
34
|
31
|
1
|
32
|
تلنگانہ
|
32
|
4
|
0
|
33
|
تریپورہ
|
8
|
0
|
8
|
34
|
اتر پردیش
|
46
|
19
|
5
|
35
|
اتراکھنڈ
|
13
|
0
|
13
|
36
|
مغربی بنگال
|
2
|
0
|
0
|
کل
|
448
|
262
|
141
|
************
ش ح۔ا گ۔ن ع
U. No.2798
(Release ID: 1989259)
Visitor Counter : 86