کامرس اور صنعت کی وزارتہ

محکمہ تجارت نے انڈس فوڈ کے انعقاد کے لیے ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا کی حمایت کی


انڈس فوڈ کا انعقاد انڈیا ایکسپو سینٹر، گریٹر نوئیڈا میں 8 سے 10 جنوری 2024 تک ہوگا

2,500 سے زیادہ عالمی خریدار، 5,000+ گھریلو خریدار اور 86+ ریٹیل چینز کی شرکت کی توقع ہے

Posted On: 21 DEC 2023 4:35PM by PIB Delhi

ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا، محکمہ تجارت کے تعاون سے، انڈیا ایکسپو سینٹر، گریٹر نوئیڈا میں 8 سے 10 جنوری 2024 تک انڈس فوڈ کا اہتمام کر رہی ہے۔ ایونٹ کو اس کے پچھلے ایڈیشن سے کافی حد تک بڑھایا جا رہا ہے جس کے ساتھ نمائش کا رقبہ 30,000 مربع میٹر سے بڑھا کر 60,000 مربع میٹر کر دیا گیا ہے۔

2,500 سے زیادہ عالمی خریدار، 5,000+ گھریلو خریدار اور 86+ ریٹیل چینزاس تقریب میں  شرکت کریں گے۔ پہلی بار، 1050 ملکی نمائش کنندگان کے علاوہ 120 سے زائد غیر ملکی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی  مشینری، تازہ پھل اور سبزیاں اور وائن اینڈ اسپرٹ کی نئی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔

اس تقریب میں نالج سیشنز، ایک بین الاقوامی ایف اینڈ بی  اسٹینڈرڈز کانکلیو، ماسٹر کلاسز اور صنعت کے لیے انوویشن ایوارڈز بھی پیش کیے جائیں گے۔

 

*************

ش ح۔ام۔

U- 2814



(Release ID: 1989223) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi