شہری ہوابازی کی وزارت
مختلف سطحوں پر، 2022 سے 796نئے ایئر ٹریفک کنٹرولرس بنائے گئے ہیں
Posted On:
21 DEC 2023 3:37PM by PIB Delhi
ملک میں نئے ہوائی اڈوں کو تیزی سے چالو کرنے کی وجہ سے ایئر ٹریفک کنٹرولرس (اے ٹی سی اوز) کے لئے مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اضافی اے ٹی سی اوز کی پوزیشن کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے اور پبلک انٹر پرائزز کے محکمے کی منظوری کے بعد نئی پوزیشنیں قائم کی جاتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو مناسب طور پر پورا کرنے کے لئے 2022 سے اب تک 796 نئی اے ٹی سی اوز کے عہدے ملک کے مختلف حصوں میں قائم کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اے ٹی سی اوز کے خالی عہدوں کو براہ راست بھرتی امتحانات اور محکمہ جاتی امتحانات ، دونوں طرح سے سرگرمی کے ساتھ بھرا جا تا ہے۔ اس سے بھرتی کے بلا رکاوٹ عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے اور اس طرح بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے سیکٹر کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی خاطر اے ٹی سی اوز کی مناسب تعداد برقرار رکھنے کا عمل مکمل کیا جا تا ہے۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر ) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔
******************
ش ح ۔ و ا ۔ق ر
U. No-2803
(Release ID: 1989181)
Visitor Counter : 77