شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کےلئے ترقی کی پہل کے سلسلے میں وزیراعظم کے اہداف
Posted On:
21 DEC 2023 2:16PM by PIB Delhi
یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
شمال مشرقی خطے کےلئے ترقی کی پہل کے سلسلے میں وزیراعظم کے اہداف (پی ایم-ڈی ای وی آئی این ای ) اسکیم کا مقصد ریاستوں کی محسوس کردہ ضروریات کی بنیاد پر بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرکے شمال مشرقی خطے کےلئے تیز رفتار اور ہمہ گیر ترقی فراہم کرنا ہے۔
پی ایم-ڈی ای وی آئی این ای اسکیم کے مقاصد یہ ہیں: (i) پی ایم گتی شکتی کے جذبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کو یکساں طور پر مالی امداد فراہم کرنا۔ (ii) شمال مشرقی خطے کی محسوس کردہ ضروریات پر مبنی سماجی ترقی کے منصوبوں کی حمایت کرنا (iii) نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنا اور (iv) مختلف شعبوں میں ترقیاتی خلا کو پُر کرنا۔
پی ایم-ڈی ای وی آئی این ای اسکیم کے تحت 18 دسمبر 2023 تک منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات (اے ایف ایس جاری کی گئی)، منظوری کے لیے تجویز کردہ اور تجویز کردہ اصولی (منتخب) ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
Annexure.1
Annexure.2
Annexure.3
*************
ش ح۔ام۔
U-2796
(Release ID: 1989143)
Visitor Counter : 73