شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی کونسل کے تحت اسکیمیں

Posted On: 21 DEC 2023 2:14PM by PIB Delhi

رواں مالی سال (2023-24) کے دوران،نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) سڑکوں کے تحت نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے ذریعے 522.80  کروڑروپے مالیت کے کل نو منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے اور ایک پروجیکٹ کے لئے جس کی لاگت 2.10 کروڑ روپے ہے، این ای سی کی اسکیموں کے تحت کی منظوری دی گئی ہے۔ تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

آسام میں رواں مالی سال کے دوران این ای سی کی اسکیموں کے تحت دو پروجیکٹس جن پر 22.76 کروڑ روپے کل لاگت آئی ہے اور کل 461.76 کروڑ روپے کی لاگت والے چھ پروجیکٹوں کےانتخاب کے لیے این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت کی سفارش کی گئی ہے۔ ان میں سے دو پراجیکٹس جن کی کل لاگت 164.93 کروڑروپئےآئی ہے، موجودہ مالی سال کے دوران این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔

رواں مالی سال میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے وہ تیاری کے مراحل میں ہیں اور ان منصوبوں کے لیے منظور شدہ فنڈز منصوبہ بندی کے مطابق استعمال کیے جائیں گے۔

یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ضمیمہ – I

مالی سال 24-2023 کے دوران این ای سی کے تحت منظور کئےجانےوالے پروجکٹوں کی فہرست

نمبرشمار

ریاست

پروجیکٹ کا نام

منظورشدہ لاگت

(کروڑ روپئے میں)

اسکیم

1

اروناچل پردیش

اروناچل پردیش کے نکھو گاؤں (لمبائی 10.60 کلومیٹر) میں سیاحتی مرکز کی مربوط ترقی کے لیے نفرا سے سڑک کی بہتری اور دوبارہ ترتیب۔

32.32

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

2

اروناچل پردیش

اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں تھونگلینگ پی ایم جی ایس وائی روڈ سے تھنگاپے زیارت گاہ تک سڑک کی تعمیر (لمبائی 21.0 کلومیٹر)۔

59.91

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

3

اروناچل پردیش

اروناچل پردیش میں بانا ای اے سی ہیڈکوارٹر سے اولڈ سوپونگ، چجانگ کاجنگ گاؤں مشرقی کامینگ ضلع (لمبائی 22.0 کلومیٹر) کے راستے سڑک کی تعمیر۔

64.95

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

4

آسام

آسام میں چائیگاؤں سے یوکیم تک سڑک کی درست کاری اورتوسیع (لمبائی 22.20 کلومیٹر)۔

102.69

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

5

آسام

آسام اور میگھالیہ (لمبائی 17.95 کلومیٹر) میں سونا پور سے برنیہاٹ تک انٹر اسٹیٹ روڈ پر اپ گریڈیشن۔

62.24

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

6

منی پور

آئی ایس ٹی ٹی کے سامنے دریائے لیماکھونگ پر پی ایس سی پل (50 میٹر چوڑائی) کی تعمیر جس میں مجوزہ پی ایس سی پل (لمبائی 2.4 کلومیٹر) تک اپروچ روڈ اور پی ایچ سی خرکھل (لمبائی 1.23 کلومیٹر) تک مجوزہ پل شامل ہے۔

31.13

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

7

منی پور

تادوبی کو چوائنامی کناؤ اور ماپونگ ڈنگ، منی پور کے سیناپتی ضلع سے جوڑنے والی سڑک کی بہتری/اپ گریڈیشن (لمبائی 10.046 کلومیٹر)۔

41.66

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

8

تریپورہ

ادے پور-ککربن مین روڈ (ہسپتال چوموہانی) سے تریپورہ میں کیمپر ٹیلا-رام کرشنا پاڑہ روڈ (لمبائی 9.35 کلومیٹر) کے راستے تلمورا تک سڑک کی بہتری۔

33.51

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

9

تریپورہ

ریاست تریپورہ میں ایرارپار سے امباسہ روڈ تک کے اے روڈ کی بہتری (لمبائی 28.90 کلومیٹر)۔

94.39

این ای ایس آئی ڈی ایس

(سڑکیں)

10

این اے

شمال مشرقی خطے(این ای آر) کے لوگوں کی روزی روٹی بڑھانے کے لیے مناسب ٹیکنالوجیز کی وکالت اور فروغ کے لیےآئی پی آر آئی ٹی آئی سے بانس پروسیسرز کے آزمائشی نمونوں (7 یونٹس) کی خریداری۔

2.10

شمال مشرقی کونسل  (این ا ی سی )کی   اسکیمیں

 

مجموعی

 

524.90

 

 

 

 

 

*****

ش ح۔س ب ۔ف ر

 (U: 2791)



(Release ID: 1989142) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Manipuri