امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ملک میں 1380 کروڑ لیٹر ایتھنول  کی پیداوارہوتی ہے جس میں سے 875 کروڑ لیٹرایتھنول  راب  پر مبنی ہے اور 505 کروڑ لیٹر ایتھنول  اناج سے پیداکیاجاتا ہے

Posted On: 20 DEC 2023 5:18PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام  تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ 30نومبر2023 تک، ملک میں ایتھنول کی پیداواری صلاحیت تقریباً 1380 کروڑ لیٹر ہے جس میں سے تقریباً 875 کروڑ لیٹرایتھنول  راب  پر مبنی ہے  جب کہ  تقریباً 505 کروڑ لیٹر ایتھنول  اناج  سے پیداکیاجاتا ہے۔

حکومت ہند پورے ملک میں ایتھنول کی آمیزش والا پیٹرول (ای بی پی ) پروگرام کو نافذ کر رہی ہے جس  کے تحت  تیل کاکاروباریا مارکیٹنگ کرنے والی  کمپنیاں (اوایم سیز) ایتھنول کی آمیزش والا   پٹرول فروخت کرتی ہیں۔ ای بی پی پروگرام کے تحت، حکومت نے سال  2025 تک پیٹرول کے ساتھ 20 فیصد  ایتھنول کی آمیزش  کرنے کا  ہدف مقرر کیا ہے۔

سال 2025 تک 20 فیصد آمیزش  کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، تقریباً 1016 کروڑ لیٹر ایتھنول کی ضرورت ہے اور دیگر استعمال کے لیے ایتھنول کی کل ضرورت 1350 کروڑ لیٹر ہے۔ اس کے لیے 2025 تک تقریباً 1700 کروڑ لیٹر ایتھنول پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی  ضرورت ہے کیونکہ پلانٹ 80 فیصد کارکردگی پر کام کرتا ہے۔ حکومت نے دو پہیہ اور مسافر  موٹرگاڑیوں میں پیٹرول پر مبنی موٹر گاڑیوں کی ترقی اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی متوقع فروخت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال  2025 تک 20 فیصدآمیزش  کے لیے ایتھنول کی ضرورت کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس کے علاوہ  پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش سے متعلق  ای بی پی پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کےمقصد سے ، حکومت نے  ملک میں ایتھنول کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، جولائی 2018 سے اپریل 2022 تک ایتھنول سے متعلق  سود کی شرحوں میں نرمی کی مختلف  امدادی اسکیموں کومشتہر کیا ہے۔

 ایتھنول  سے متعلق سود کی شرحوں میں نرمی  پر مبنی اسکیموں کے تحت، حکومت کاروباری افراد اورصنعت کاروں کو ملک بھر میں نئی ڈسٹلریز (راب  پر مبنی، اناج پر مبنی اور دوہری خوراک پر مبنی) قائم کررہی ہے یا موجودہ ڈسٹلریز (راب پرمبنی ، اناج پر مبنی اور دوہری خوراک پر مبنی) کی توسیع کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے۔ . بینکوں/مالیاتی اداروں کے ذریعے عائد کئے  جانے والے قرضوں پر 6فیصد سالانہ یا بینکوں/مالیاتی اداروں کے ذریعے وصول کی جانے والی شرح سود کا 50فیصد، ان میں سے  جو بھی کم ہو،اسے  سود کی رعایت مرکزی حکومت  پانچ سالوں کے لیے برداشت کررہی ہے، اس میں ایک سال کے لئے ادائیگی کی مہلت بھی شامل ہے ۔

نئی ایتھنول ڈسٹلریز یعنی شراب تیارکرنے والے کارخانوں  کی تنصیب/موجودہ ایتھنول ڈسٹلریز کی توسیع کے سبب شہری اور دیہی علاقوں میں  40,000 کروڑروپے  سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

حکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں یعنی تیل کاکاروبارکرنے والی کمپنیوں (اوایم سیز) کو ایتھنول کی سپلائی 23-2022میں ایتھنول سپلائی  کے سال (ای ایس وائی ) میں 13 گنا سے زیادہ بڑھ کر تقریباً 502 کروڑ لیٹر ہو گئی ہے جو14-2023 میں محض  38 کروڑ لیٹر تھی۔ آمیزش کا  فیصد بھی ای ایس وائی  2013-14 میں 1.53فیصد  سے بڑھ کر ای ایس وائی  2022-23 میں طے شدہ  12فیصدتک پہنچ  گیا ہے۔

ایتھنول کی فروخت کے ذریعے، شکریا چینی تیارکرنے والی  شوگر ملوں کے لیے نقدی کی فراہمی  میں بہتری آئی ہے، جس کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں کو فوری ادائیگی کی جا رہی ہے۔ شوگر ملوں نے شوگر سیزن (ایس ایس ) 2022-23 میں کسانوں کے گنے کے واجبات کا 98.3فیصداور پچھلے ایس ایس  22-2021  گنے کے  99.9فیصد  واجبات کی ادائیگی کردی  ہے۔

پچھلے 10 سالوں میں، شوگر ملوں نے ایتھنول کی فروخت سے 94,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی ہے جس سے شوگر ملوں کے منافع میں  اضافہ ہوا ہے۔

ایتھنول کی پیداوار پیٹرول یا خام تیل کی درآمد میں متناسب کمی کا باعث بنی ہے جس کے نتیجے میں ہندوستان کے لیے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔ 23-2022 میں، تقریباً 502 کروڑ لیٹر ایتھنول کی پیداوار کے ساتھ، ہندوستان نے تقریباً 24,300 کروڑ روپے کے بقدر زرمبادلہ کی بچت کی  ہے اور ہندوستان کے لئے  توانائی کی یقینی فراہمی کو بہتر بنایا ہے۔

*********

 

U.NO.2781

(ش ح۔ع  م ۔ع آ)



(Release ID: 1989080) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Marathi