صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 صدرجمہوریہ ہند نےایم این آر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 20 DEC 2023 8:53PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (20 دسمبر 2023) حیدرآباد میں ایم این آر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ اچھی تعلیم ترقی کے دروازے کھولتی ہے اور اچھی صحت انسان کو زندگی میں متحرک رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک ادارہ 50 سال سے مسلسل فعال اور ترقی کر رہا ہے اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اس کا آغاز واضح وژن کے ساتھ کیا گیا تھا اور اس وژن کی تکمیل کے لیے بامقصد اور سوچی سمجھی کوششیں جاری رکھی گئی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی علمی معیشت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ تلنگانہ خصوصاً حیدرآباد میں واقع آئی ٹی کمپنیاں اور اس ریاست کے ہنرمند آئی ٹی پروفیشنلز کا ہندوستان کی ساکھ میں بہت بڑا حصہ ہے۔ ہمارے آئی ٹی پروفیشنلز کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔ حیدرآباد میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے انجینئرنگ سمیت تمام پیشوں میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ اس کامیابی میں تعلیمی اداروں کا نمایاں کردار ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرگرم اداروں کو ملک کی مجموعی تعمیر میں تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ اس کے لیے انہیں دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے دیہی تعلیم اور طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تلنگانہ اور پورے ملک کی مجموعی ترقی کے لیے تعلیم اور صحت کی خدمات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے ایم این آر ایجوکیشنل ٹرسٹ پر زور دیا کہ وہ محروم طبقات کے لوگوں کی تعلیمی ترقی اور صحت کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے کر انہیں بااختیار بنانے میں اسے  مزید کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

-----------------------

 

ش ح۔ف ا۔ ع ن

U NO:2770


(Release ID: 1989044) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Punjabi