عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار میلہ

Posted On: 20 DEC 2023 7:55PM by PIB Delhi

روزگار میلہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اعلیٰ ترجیح  دینے کے حکومت کے دعوے کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔

روزگار میلہ پروگرام ملک بھر میں منعقد کئے جاتےہیں اور نئے بھرتی کئے گئے افراد کو مختلف مرکزی وزارتوں ؍  محکموں ؍ مرکزی حکومت کے اداروں (سی پی ایس یوز) خود مختار اداروں میں شامل کیا جاتا ہے۔

ریاستی سطح پر منعقد کئے جانے والے روزگار میلوں اور ان سے متعلق خصوصی اقدامات کی تفصیلات متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ریکارڈ میں رہتی ہیں۔

ملک میں روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کو حصول روزگار کا اہل بنانا مرکزی حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔ اس کے تحت حکومت  ہند نے آتم نربھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا تاکہ کاروباری مواقع اور روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔ اس پیکیج کے علاوہ روزگار پیدا کرنے اور ملک میں خود روزگار کو فروغ دینے کے لئے متعدد اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان میں آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا، پیداوار سے منسلک رعایتوں کی اسکیم ، پی ایم گتی شکتی، پردھان منتری مدرا یوجنا اور خوانچہ فروشوں کے لئے پردھان منتری آتم نربھر ندھی ( پی ایم سواندھی اسکیم ) شامل ہیں۔

ان اقدامات کے علاوہ حکومت کے متعدد اہم پروگرام زیر عمل ہیں، جن میں میک ان انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسمارٹ سٹی مشن وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

یہ اطلاع  سائنس اور ٹیکنالوجی مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر میں  وزیر مملکت، عملے ، عوامی شکایات،پنشن اور ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1988936) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi