کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، مثلاً  نئی غیر ملکی  تجارتی پالیسی  ، شپمنٹ سے پہلے اور بعد کی شرح سود  کی برابری کی اسکیم میں توسیع اور روپی ایکسپورٹ کریڈٹ وغیرہ

Posted On: 20 DEC 2023 6:18PM by PIB Delhi

حکومت نے برآمدات کے فروغ کےلئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں:

1.اکتیس مارچ 2023 کو نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی شرو ع کی گئی اور یکم اپریل 2023 سے یہ لاگو ہو گئی۔

2.پری اینڈ پوسٹ شپمنٹ روپی ایکسپورٹ کریڈٹ پر انٹرسٹ ایکوالائزیشن اسکیم کو 2500 کروڑ روپے کے اضافی اختصاص کے ساتھ 30 جون 2024 تک توسیع دی گئی ہے۔

3.برآمدات کے فروغ کے لئے کئی اسکیموں کےذریعے مدد فراہم کی گئی ، جن میں ٹریڈ انفراسٹرکچر ایکسپورٹ اسکیم (ٹی آئی ای ایس) اور مارکیٹ تک رسائی کے اقدامات (ایم اے آئی)اسکیم شامل ہیں۔

4.لیبر سے متعلق سیکٹر ایکسپورٹ کو فروغ دینے کےلئے اسٹیٹ اور سنٹرل لیوی میں چھوٹ کی اسکیم 7 مارچ 2019 سے لاگو ہے۔

5.برآمدات والی مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں  کو ختم کرنے کی اسکیم یکم جنوری 2021 سے لاگو ہے۔

6. تجارت کو آسان بنانے اور برآمد کنندگان کے ذریعہ آزاد تجارتی معاہدے کے استعمال کو بڑھانے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم برائے سرٹیفکیٹ آف اوریجن شروع کیا گیا ہے۔

7. اضلاع کو برآمداتی مراکز بنانے کا اقدام کیا گیا، جس میں ہر ضلع کی برآمداتی امکانات رکھنے والی اشیاء کی شناخت کر کے ان کی برآمدات میں آسانیاں پیدا کی گئیں۔

8.غیر ممالک میں ہندوستانی مشنوں نے ہندوستان کی تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مقاصد کے حصول میں مدد کی۔

9. غیر ممالک میں کمرشل مشنوں، برآمدات کے فروغ کے کونسلوں، اتھارٹیز اور صنعتی تنظیموں نے برآمدات کی صورتحال پر لگاتار نظر رکھی اور وقتاً فوقتاً درستگی کے اقدامات کئے۔

حکومت نے دیسی مارکیٹ کی ترقی اور عالم گیر سطح پر اس کی رسائی کو بڑھانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے:

1. پردھان منتری گتی شکتی

 

2.قومی لاجسٹک پالیسی

3. نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈویلپمنٹ پروگرام

4. جی آئی ایس والےلینڈ بینک- انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک

5. انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم

6. پیداواری صلاحیت سے منسلک رعایتیں

7. میک ان انڈیا

8. اسٹارٹ اپ انڈیا

9. ایک ضلع ایک پروڈکٹ

10. نیشنل سنگل ونڈو سسٹم

یہ اطلاع کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آ ج لو ک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1988917) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Telugu