خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے 2014-23 کی مدت کے دوران 396 غیر ملکی اور 70 گھریلو سیٹلائٹس چھوڑے جبکہ 14-2003  کے دوران بالترتیب 33 اور 31 سیٹلائٹس تھے


مالی سال 14-2013  کے لیے محکمہ خلا کے لیے مختص بجٹ   6,792 کروڑ روپے سے تقریباً دوگنا مالی سال 24- 2023 کے لیے 12,544 کروڑ روپے ہو گیا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 20 DEC 2023 7:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ 23-2014 کے دوران بھارت  کی طرف سے چھوڑے گئے غیر ملکی اور گھریلو سیٹلائٹس کی تعداد بالترتیب 396 اور 70 تھی، جب کہ 13-2003  کے دوران ہندوستان کی طرف سے چھوڑے گئے غیر ملکی اور گھریلو سیٹلائٹس کی تعداد بالترتیب 33 اور 31 تھی۔

آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛  ایم او اس پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی، نے کہا کہ 23-2014 کی دہائی کے دوران سیٹلائٹ لانچوں سے حاصل ہونے والی آمدنی یو ایس ڈی  157 ملین اور 260 ملین یورو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13-2003 کی دہائی کے دوران متعلقہ اعداد و شمار یو ایس ڈی 15 ملین اور 32 ملین یورو تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی محکمہ کے لیے مختص سالانہ بجٹ مالی سال 14-2013 کے لیے 6,792 کروڑ روپے مالی سال 24-2023  کے لیے 12,544 کروڑ روپے سے بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف عالمی تخمینوں اور خبر رساں اداروں کے مطابق، آنے والے سالوں میں اس شعبے کی شرح نمو6 سے 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

********

(ش ح    ۔    م ع    ۔    ت ح)

U No. 2763



(Release ID: 1988914) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu