وزارت دفاع
آئی این ایس کدمت تھائی لینڈ کے بینکاک میں
ہند-تھائی سمندری تعاون کو تقویت دینا مقصد
ایچ ٹی ایم ایس رتنا کوسن کے ساتھ ایم پی ایکس ، رائل تھائی نیوی کا ایک کارویٹ منصوبہ بنایا گیا
ایڈمیرل آر ہری کمار، سی این ایس جنگی جہاز پر سوار عملے کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
20 DEC 2023 5:48PM by PIB Delhi
شمالی بحرالکاہل اور جنوبی بحیرۂ چین میں اپنی طویل رینج کی آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر، آئی این ایس کدمت 19 دسمبر ، 2023 ء کو تھائی لینڈ کے بینکاک پہنچا۔ دورے کا مقصد ہند - تھائی لینڈ کے سمندری تعاون کو مزید تقویت دینا اور دونوں بحریہ کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے ۔
آپریشنل ٹرن اراؤنڈ کے دوران طے شدہ ہاربر سے متعلق سرگرمیوں میں رائل تھائی نیوی (آر ٹی این ) اکیڈمی کے اہلکاروں کا کراس شپ وزٹ اور میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز ( ایم پی ایکس ) کے لیے کانفرنس کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ بنکاک سے روانگی پر، جہاز ایچ ٹی ایم ایس رتنا کوسن کے ساتھ ایم پی ایکس کرے گا، جو رائل تھائی نیوی کا ایک کارویٹ ہے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار، 21 دسمبر ، 2023 ء کو جہاز کے عملے سے بات چیت کرنے کے لیے آئی این ایس کدمت کا دورہ کریں گے۔ سی این ایس ، 19 سے 22 دسمبر ، 2023 ء تک تھائی لینڈ کے بینکاک میں رائل تھائی بحریہ کے زیرِ اہتمام انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس ) کنکلیو آف چیفس (سی او سی ) میں بھارتی بحریہ کے وفد کی سربراہی کر رہا ہے۔
(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1988673)
آئی این ایس کدمت بھارتی بحریہ کے چار دیسی اے ایس ڈبلیو کارویٹ میں سے دوسرا ہے۔ 07 جنوری ، 2016 ء کو بحری بیڑے میں شامل کئے گئے ، اس جہاز نے دوست ممالک کے ساتھ متعدد مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا، جس سے علاقائی سلامتی اور بحری تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے ۔ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسر پیکج سے لیس ہے، جو اسے وسیع پیمانے پر مشن انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔ وہ وشاکھاپٹنم میں واقع بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہے اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مشرقی بحریہ کی کمان کے تحت کام کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 2752
(Release ID: 1988890)
Visitor Counter : 72