وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ اور یو ایس آئی نے فضائیہ کے پہلے مارشل ارجن سنگھ سالانہ لیکچر کا  انعقاد کیا

Posted On: 20 DEC 2023 5:05PM by PIB Delhi

بھارتی  فضائیہ (آئی اے ایف ) اور بھارت کے یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن (یو ایس آئی ) نے مشترکہ طور پر آج یو ایس آئی ، شنکر وہار میں فضائیہ کے پہلے مارشل ارجن سنگھ سالانہ لیکچر کا انعقاد  کیا  ۔   افتتاحی لیکچر سابق چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم (ریٹائرڈ) نے دیا  ۔  چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس)، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی، یو ایس آئی کے ممبران اور فیکلٹی، سینئر ڈیفنس آفیسرز ( حاضر و ریٹائرڈ) اور فضائیہ کے اہلکاروں نے اس یادگاری لیکچر کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس لیکچر کا تصور بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف ) نے آزمودہ کار ارجن سنگھ کو اعزاز دینے کے لیے کیا گیا  تھا۔ یہ لیکچر بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف ) اور یو ایس آئی کو ان کی اہم کامیابیوں اور غیر معمولی زندگی کی کہانی کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرے گا  ۔  

بھارتی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ  ڈی ایف سی15 اپریل 1919 کو لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں پیدا ہوئے  تھے ۔   انہوں نے 1938 میں آر اے ایف کرانویل میں شمولیت اختیار کی  ۔   دوسری جنگ عظیم میں برما مہم کے دوران ان کی لاجواب قیادت، شاندار مہارت اور جرات کے لیے انہیں 1944 میں ممتاز فلائنگ کراس (ڈی ایف سی) سے نوازا گیا ۔  01 اگست 1964 کو انہوں نے ایئر مارشل کے عہدے پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا  ۔   مارشل نے 1965 کی پاک - بھارت جنگ میں کامیابی کے ساتھ فضائیہ کی قیادت کی  ۔  اس کے بعد، جنگ میں فضائیہ کی شراکت کے اعتراف میں، سی اے ایس کے عہدے کو ائیر چیف مارشل کے درجہ میں بڑھا دیا گیا اور ارجن سنگھ بھارتی  فضائیہ کے پہلے ائیر چیف مارشل بن گئے  ۔   1965 کی جنگ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر جمہوریہ کی طرف سے پدم وبھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا  ۔   دو عہدے پر فائز رہتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے طور پر پانچ سال مکمل کرنے پر، ارجن سنگھ 16 جولائی 1969 کو ریٹائر ہو گئے  ۔   ریٹائرمنٹ کے بعد، وہ سوئٹزرلینڈ میں بھارت کے سفیر، کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر، چیئرمین کے طور پر اور آئی آئی ٹی دہلی اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر  قوم کی خدمت کرتے رہے  ۔     

ان کی خدمات کے اعتراف میں، جنوری 2002 میں حکومت ہند نے ارجن سنگھ کو ایئر فورس کے مارشل کے عہدے سے نوازا جس سے وہ بھارتی  فضائیہ کے پہلے اور واحد ‘فائیو اسٹار’ رینک کے افسر بن گئے  ۔   وہ 2017 میں اپنے انتقال تک 15 سال تک ایئر فورس کے مارشل رہے  ۔   آئی اے ایف  اس لیکچر کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس ملک کے سروس اہلکاروں اور شہریوں کو مارشل کی لگن، وژن اور قیادت کی مثال پر عمل کرنے کی ترغیب دی جا سکے  ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)0S0W.jpeg

 

*****

 (ش ح   ۔   م ع   ۔   ت ح)

U No. 2755



(Release ID: 1988881) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi