اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت اور دیگر وزارتوں کی اقلیتوں سے متعلق فلاحی اسکیمیں
Posted On:
20 DEC 2023 5:34PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت کی اسکیمیں 15 نکاتی پروگرام کے تحت آتی ہیں، جو خاص طور پر نوٹیفائی کی گئی اقلیتوں کے لئے ہیں۔ البتہ دیگر شرکت کرنے والی وزارتوں / محکموں کے ذریعہ نافذ کی جانے والی اسکیموں / اقدامات میں 15 فیصد کا ہدف ، جہاں تک ممکن ہو سکے ، خاص طور پر اقلیتوں کے لئے مختص کی جاتی ہیں۔
اقلیتی امور کی وزارت اور دیگر وزارتوں کے ذریعہ نافذ کی جانے والی اسکیمیں مندرجہ ذیل ہیں:
- میٹرک سے قبل اسکالر شپ اسکیم۔
- میٹرک کے بعد اسکالر شپ اسکیم۔
- میرٹ – کم – مینس پر مبنی اسکالر شپ اسکیم۔
- پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس)۔
- پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم ( پی ایم جے وی کے)۔
- نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) قرض اسکیمیں۔
- سمگر شکشا ابھیان ( وزارت تعلیم)۔
- دین دیال انتودیہ یوجنا (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) (دیہی ترقی کی وزارت)
- دین دیال اوپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (دیہی ترقی کی وزارت)۔
- پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی ترقی کی وزارت)۔
- نیشنل اربن لیو لی ہڈ مشن (ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت)۔
- بینکوں کے ذریعہ ترجیحی سیکٹر کے لئے قرضے (مالیاتی خدمات کا محکمہ)۔
- پردھان منتری مدرا یوجنا (مالیاتی خدمات کا محکمہ)۔
- پوشن ابھیان (خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت)۔
- xv. قومی صحت مشن (صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ)۔
- آیوشمان بھارت (صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ)۔
- پینے کے پانی کا قومی دیہی پروگرام (پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ)۔
حکومت کی انتھک کوششوں اور طریقہ کار کے تحت بہت سے عناصر کو اصل دھارے میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں مکمل شرکت فراہم کی گئی ہے، جو اقلیتی برادریوں کے لئے متعلقہ اسکیموں سے فوائد فراہم کر رہے ہیں۔
حکومت نے اقلیتوں ، خاص طور پر اقتصادی طور پر کمزور اور سماج کے کمزور طبقوں سمیت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لئے ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کی وزارت، وزارت ٹیکسٹائل، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی امور کی وزارت نے کثیر رخی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ نوٹیفائڈ اقلیتوں یعنی مسلم، سکھ، عیسائی ، بودھ، پارسی اور جین کی روز گار حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔
یہ معلومات اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- وا - ق ر)
(20-12-2023)
U-2747
(Release ID: 1988827)
Visitor Counter : 93