وزارت دفاع

وزارت دفاع نے ہندوستانی  ساحلی محافظ گارڈ   لیے چھ اگلی نسل کے ساحلی گشتی جہازوں کی خریداری کے لیے مجھگاوں ڈاکیارڈ شپ بلڈرز لمیٹڈ کے ساتھ 1,614.89 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 20 DEC 2023 5:06PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے ہندوستانی  ساحلی محافظ گارڈ  ( آئی سی جی)  کےلیے چھ اگلی نسل کے ساحلی گشتی جہازوں  (این جی او پی وی ایس) کی خریداری کے لیے 20 دسمبر 2023 کو مجھگاوں ڈاکیارڈ شپ بلڈرز لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل )، ممبئی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ 1614.89 کروڑ روپے کی کل لاگت سے خریداری (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت کیا گیا تھا۔ خریدے جانے والے چھ جہازوں میں سے، چار موجودہ پرانے او پی وی کی جگہ لیں گے اور دیگر دو آئی سی جی بیڑے میں اضافہ کریں گے۔

             ان بڑے آئی سی جی پلیٹ فارمز کے حصول کا مقصد آئی سی جی کی صلاحیت کو بڑھانا اور سمندری تحفظ  کے تئیں حکومت کی بڑھتی ہوئی توجہ کو تقویت دینا ہے۔ یہ جدید اور ہائی ٹیک جہاز نگرانی، قانون کے نفاذ، تلاش اور بچاؤ، سمندری آلودگی سے نمٹنے اور آئی سی جی کی طرف سے انسانی امداد سمیت دیگر اہم صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کئی ہائی ٹیک ایڈوانس فیچرز اور آلات کے ساتھ، یہ 115ایم او پی وی ایس کثیرمقصدی ڈرونز، اے آئی صلاحیت، اور وائرلیس کنٹرولڈ ریموٹ واٹر ریسکیو کرافٹ لائف بوائے وغیرہ سے لیس ہوں گے جو آئی سی جی کو نئے دور کے کثیر جہتی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے زیادہ لچک اور آپریشنل  صلاحیت کے قابل بناتے ہیں۔

            یہ ملٹی رول جدیدترین جہاز ایم ڈی ایل، ممبئی کے ذریعہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے جائیں گے اور ان کی فراہمی کل 66 ماہ کی مدت میں کی جائے گی۔ اس معاہدہ سے ملک کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کو بڑھانے، بحری اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت دینے اور ذیلی صنعتوں، خاص طور پر ایم ایس ایم ای شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ‘آتم نر بھر بھارت’ کے مقاصد حاصل ہوتےہیں۔ یہ منصوبہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ مہارت کی ترقی میں بھی اضافہ کرے گا۔

*********

 

ش ح۔ ع ح ۔ م ص

U.NO.2741

 



(Release ID: 1988821) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil