ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ ایپرل ( پی ایم مترا) پارک کے تحت 13  ریاستوں سے 18 تجاویز موصول ہوئیں

Posted On: 20 DEC 2023 5:17PM by PIB Delhi

حکومت نے  4445 کروڑ  روپے کی لاگت سے پلگ اینڈ پلے سہولت  سمیت عالمی درجہ کے بنیادی  ڈھانچے کے ساتھ گرین فیلڈ / براؤن فیلڈ مقامات پر  7 پی  ایم میگا انٹیگریٹڈ  ٹیکسٹائل ریجن اینڈ ایپرل (پی ایم مترا) پارکوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس  اسکیم کا مقصد  سرگرمیوں کے پیمانے کو وسیع کر کے، ایک ہی مقام پر  پوری ویلیو چین کی  دستیابی سے  لاجسٹک کی لاگت کو کم کر کے، سرمایہ کاری کو راغب کر کے، روز گار پیدا کر کے اور  بر آمدات کے امکانات میں اضافہ کر کے بھارتی ٹیکسٹائل کی صنعت کو مستحکم کرنا ہے۔ اس اسکیم میں   ٹیکسٹائل کی صنعت  کی مکمل ویلیو چین  کو بڑے پیمانے پر  مربوط  کر  کے اور جدید  صنعتی بنیادی ڈھانچے  کی فراہمی  کے ساتھ ، جس میں  کتائی ، بنائی ، پروسیسنگ ، ملبوسات تیار کرنا، کپڑے کی تیاری  اور  پینٹنگ کی مشینری والی صنعت  وغیرہ کا فروغ  شامل ہے، ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ ان میگا پارکس میں تقریبا 70  ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری  کی توقع  ہے۔

راجستھان سے ایک تجویز  سمیت 13  ریاستوں  سے 18  تجاویز  موصول ہوئی ہیں۔ حکومت نے  پی ایم متر پارک قائم کرنے کے لئے 7 مقامات  کا تعین کیا ہے، جن میں تمل ناڈو  (ویرودھ نگر) ، تلنگانہ (وارنگل)،  گجرات (نو ساری)، کرناٹک (کلبرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)،  اتر  پردیش ( لکھنو) اور مہاراشٹر (امرا وتی)  شامل ہیں۔

اب تک اتر  پردیش  اور گجرات  کی ریاستوں میں  ایس پی وی کو شروع کیا گیا ہے، جبکہ  مدھیہ پردیش  اور تمل ناڈو  میں ایس پی وی  کی تشکیل تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ایس پی وی  کی تشکیل کے لئے دوسری ریاستوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔

یہ معلومات  ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ درشنا جاردوش نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-2742


(Release ID: 1988801) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Telugu