کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف کوئلہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے اقدامات

Posted On: 20 DEC 2023 3:59PM by PIB Delhi

حکومت نے  صاف کوئلہ ٹیکنالوجی کے استعمال  کو فروغ دینے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

  1. ملک میں سطحی کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے (ایس سی جی) کے فروغ کے لئے گیسی فکیشن (کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنا) کے لئے استعمال ہونے والے مستقبل کے تمام تجارتی کوئلہ بلاک  کے ریوینیو میں 50  فیصد کی چھوٹ   کی گنجائش  پیدا کی گئی ہے، بشرطیکہ  گیسی فکیشن میں استعمال ہونے والے کوئلے کی مقدار ، کوئلے  کی کُل پیدا وار  کا کم از کم 10 فیصد ہو۔ اس کے علاوہ  نئے کوئلہ گیسی فکیشن پلانٹس  کے لئے کوئلے کو دستیاب کرانے کی خاطر  این آر ایس  سیکٹر  کے تحت  نیلامی کا ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔  کوئلے کو  گیس میں تبدیل کرنے کے کئی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔ تلچر فرٹیلائز ر لمٹیڈ ، کوئلے کی گیسی فکیشن پر مبنی  یوریا  کا ایک  مربوط  پلانٹ  قائم کر رہی ہے، جو  سالانہ  1.27  ملین میٹرک ٹن  (ایم ایم ٹی پی اے) نیم  کے ملمع  والا یوریا تیار کرے گی۔ سر دست  یہ پروجیکٹ  زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ  ایسٹرن کول فیلڈ  لمیٹڈ (ای سی ایل)،  مہا ندی کول فیلڈس لمیٹڈ (ایم سی ایل) اور  این ایل سی انڈیا لمیٹڈ  (این  ایل سی آئی ایل) میں  کوئلے کی گیسی فکیشن کے پروجیکٹوں سے متعلق  قابل عمل  ہونے کی رپورٹیں تیار کی جار  ہی ہیں۔ این ایل سی آئی ایل کے پروجیکٹ کے لئے پلانٹ کی تعمیر اور اس کو چلانے کی خاطر  ایجنسی کے انتخاب کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔
  2. حکومت ہند نے  ستمبر  2016  میں زیر زمین  گیسی فکیشن  (یو سی جی) پالیسی  کو نوٹیفائی کیا ہے،  تاکہ صاف  کوئلہ  ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور  کوئلہ اور لگنائٹ  کی مشکل کانکنی  کے لئے اسے زیادہ سے زیادہ  استعمال کیا جاسکے۔
  3. حکومت ہند نے  سی بی ایم  کو فروغ دینے کی خاطر  1997  میں  کول بیڈمیتھین (سی بی ایم) کی  ایک پالیسی مرتب کی تھی۔ پالیسی کے مطابق  پیٹرولیم ا ور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی ) انتظامی وزارت بن گئی ہے اور  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہائڈرو کاربن (ڈی جی ایچ) کو  ملک میں سی بی ایم  کے فروغ کے لئے مجاز ایجنسی  بنایا گیا ہے۔ ایم او پی این جی  نے  کوئلے کی وزارت  کے ساتھ مشاورت سے  کوئلہ والے علاقوں میں سی بی ایم  کے بلاکس  کی نشاندہی کی ہے اور ان کی پیش  کش کی ہے۔  کول بیڈمیتھین (سی بی  ایم) پالیسی 1997  میں  جزوی  ترمین میں  سال 2018  میں  حکومت ہند نے  سی بی ایم  کی تلاش  اور  استعمال کے حقوق  کول انڈیا  لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کی ذیلی  کمپنیوں کو  تفویض  کردئے تھے، جو  ان علاقوں کے لئے  تھے، جہاں کی کانکنی کے لئے ان کے  پاس  پٹے موجود  ہیں۔
  4. حکومت کوئلے  کی ڈھلائی کے لئے نظام قائم کر کے ملک میں  کھانے پکانے کے  کوئلے کے فوائد کو بھی  فروغ دے رہی ہے۔

صاف  کوئلے کے ذخائر سے متعلق کوئی مخصوص  تخمینہ   موجود نہیں ہے ، البتہ یکم ا پریل 2023  کو ملک میں  کوئلے کے وسائل  کی مقدار  378207.28 ایم ٹی تھی۔

ایم او پی این جی نے  سی بی ایم  کی نیلامی کے لئے ایک  سے 4  تک  (2001، 2003، 2005  اور 2008 ) دور کئے ہیں، جن میں  8 بلاک کام کر رہے ہیں اور  پیدا وار  /  ترقی  کے مرحلے  میں ہیں۔ ان 8  بلاکس  کا کل رقبہ  2430  مربع  کلو میٹر  ہے۔  2021  میں حکومت ہند نے  سی بی ایم  کی نیلامی کا خصوصی  دور  (ایس سی بی ایم -21)  کیا تھا اور  3860 مربع  کلو میٹر  پر پہلے  4  سی بی ایم بلاک کی نیلامی کی تھی۔ سر دست 12  سی بی ایم بلاک  سرگرم ہیں، جن میں سے 5  پیدا واری مرحلے میں ہیں،  تین ترقیاتی مرحلے میں ہیں اور  4 بلاکس  (ایس سی بی ایم 21  کے دوران ایوارڈ کردہ) تلاش کے مرحلے میں ہیں۔ ان 12  سرگرم سی بی ایم بلاکوں میں سی بی ایم کل وسائل  تقریبا 480  بی سی ایم ہیں، جس میں سے  6.13  بی سی ایم – سی بی ایم اکتوبر  2023  تک پیدا وار کی گئی ہے۔ 12  سرگرم سی بی  ایم بلاکس میں  مالی سال 25-2024  تک  سی بی ایم پیدا وار  کا تخمینہ درج ذیل ہے۔

ایم ایم ایس  سی ایم

2023-24

2024-25

844

1133

یہ معلومات  کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی  جناب پرہلاد جوشی نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-2730


(Release ID: 1988746) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi