ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایودھیا میں 1,20,000 سے زیادہ لوگوں نے لائف سٹائل برائے ماحولیات کو اپنانے کی ترغیب دی

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2023 5:53PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت(ایم اوای ایف اینڈ سی سی ) کے تحت ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام کے مرکز کے ذریعہ اتر پردیش کے شہری ایودھیا میں لائف کے تصورات پر بیداری پیدا کرنے کے پروگرام کا انعقاد سلبھ-آئی آئی ایچ ایچ  نے کیا تھا۔ یہ پروگرام 16 نومبر سے 19 دسمبر تک منعقد کیاگیا۔ ایودھیا کے 1,20,000 سے زیادہ طلباء، رہائشیوں اور زائرین نے اس پروگرام میں حصہ لیا، اور لائف کے ، پانی اور توانائی کو محفوظ کرنے، فضلہ اور محض ایک بار استعمال ہونے والے  پلاسٹک کے استعمال میں  کمی لانے اور  خوراک کے مستقل نظام کو اپنانےنیز صحت مند طرز زندگی اختیارکرنے کے پیغام کو اپنانے  اور اسے  فروغ دینے کا عزم کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے کوپ 26 میں متعارف کرایا گیا لائف مشن، مستقل  ترقی کو یقینی بناتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا ایک اختراعی طریقہ ہے۔

بیداری پیدا کرنے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ایودھیا کے مختلف اسکولوں اور اداروں میں لائف  کے تصورات پر پینٹنگ اور دستکاری کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ایودھیا کے رہائشیوں اور زائرین کے ساتھ بڑے پیمانے پر رابطہ قائم کرنے کے لیے سریو گھاٹ، مندروں اور بازاروں میں لائف پر کمیونٹی بیداری کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ مختلف اسکولوں اور مقامات پر شجرکاری بھی کی گئی تاکہ لوگوں کو ایسے درختوں کی پرورش کی ترغیب دی جائے جن سے تمام جانداروں کوفائدہ پہنچتاہے۔

بیداری پیدا کرنے کا پروگرام 19 دسمبر کو ایک  شاندارتقریب  کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں طلباء کی طرف سے تیار کردہ دستکاریوں کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع  کچرے سے پیشہ بنانا ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ تھا۔ بہترین دستکاری  کرنے والی طلباء کی ٹیموں کو ڈاکٹر انمانہ سارنگی، جوائنٹ ڈائریکٹر، انوائرمینٹل انفارمیشن آگاہی صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام، ای آئی اے سی پی ، متعلقہ وزارت  کے ہاتھوں  نوازا گیا اور نقد انعامات دیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں  کے لئے  30 ہزار روپے، دوسرا انعام 25 ہزار روپے، تیسرا انعام 20 ہزار روپے، چوتھا انعام 15 ہزار روپے اور پانچواں انعام 10 ہزار روپے تھا۔

تقریب میں، مختلف ای آئی اے سی پی  مراکز نے گرین سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے شرکاء کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HYTT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VJZJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JIYZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B9LO.jpg

‘لائف’  ماحول دوست رویے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور ایک ہی وقت میں صحت اور تندرستی میں ضافے کے لیے ایک اہم اقدام  ہے ۔ ہندوستان ماحول دوست طرز عمل اور انتخاب کے تئیں اجتماعی بیداری اور عمل کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی بھرپور ثقافت اور جدید سائنسی حل سے مستفید ہو رہا ہے۔

ہمارے روزمرہ کے انتخاب، جو کھانا ہم کھاتے ہیں، پانی اور توانائی جو ہم استعمال کرتے ہیں، اور جو چیزیں ہم خریدتے ہیں وہ ماحول کی حفاظت اور پرورش میں مدد کر سکتی ہیں۔ افراد کی طرف سے لائف ای  پر عمل کرنا آسان ہے اور مستقبل قریب میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

لائف ای مہم بہت سے ماحول دوست اقدامات کے دوران ماحولیاتی لچکداری مقامی خوراک اور اناج، آب و ہوا سے متعلق حساس زرعی طریقوں، جنگلات کی مصنوعات، ماحول کے لئے سازگارتوانائی ، عوامی نقل و حمل اور مقامی حیاتیاتی تنوع کی بحالی کا باعث بنے گی۔ لائف ای موومنٹ   ماحولیاتی تبدیلی کے بحران کو ماحول کی پرورش کرنے والی ترقی کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔

مشن لائف ای کا مقصد اپنے، اپنے خاندانوں اور اپنی برادریوں کے لیے ذہن سازی کے استعمال، فضلہ کو کم سے کم کرنے اور سبز انتخاب کرنے پر مبنی پائیدار طرز زندگی کو اپنانے کے لیے لوگوں کی ایک عوامی تحریک تیار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005O065.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0067XAP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007B5CW.jpg

*********

 

U.NO.2699

(ش ح۔اس ۔ع آ)


(रिलीज़ आईडी: 1988553) आगंतुक पटल : 77
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी