خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موٹے اناج  کے بین الاقوامی سال 2023 میں جوار (شری انا) مہوتسو کی تفصیلات

Posted On: 19 DEC 2023 3:54PM by PIB Delhi

موٹے  اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے حصے کے طور پرڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) نے ملک بھر کے 27 اضلاع میں موٹے  اناج (شری انا) کے فیسٹول  کی ایک سیریز کا اہتمام کیا ہے۔ مہوتسو کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔ شری انا کے فوکس ایریاز میں سے ایک ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 تھا، جس کا اہتمام 3-5 نومبر 2023 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں کیا گیا تھا۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت اپنے پروگراموں کے ذریعے ملک میں شری انا کی تیاری اور حفاظتی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہی ہے۔ 8 بڑی کمپنیوں اور 22 ایم ایس ایم ایز کی تجاویز سمیت 30 شری انا پر مبنی پروجیکٹوں کو 800 کروڑ روپے کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لیے پیداواری ترغیبی اسکیم کے تحت مدد کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ چھوٹے پیمانے کی خوراک کی تیاری کی صنعتوں کی پی ایم  رسمی کاری کے تحت انفرادی شری انا پروسیسنگ یونٹوں کیلئے کل 1745 قرض فراہم کیے گئے ہیں جن کی مالیت 90.80 کروڑ روپے ہے۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت نے موٹے  اناج کی تیاری سے متعلق صنعتوں (پی ایم ایف ایم ای) کی اسکیم کے تحت شری انا پروڈکٹس کو ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی اوپی) کے طور پر شناخت کیا ہے۔ شری انا کی مصنوعات کے لیے 3 مارکیٹنگ اور برانڈنگ تجاویز کو بھی منظوری دی گئی۔ نیز،شری انا کے نفاذ کے ساتھ 10 ریاستوں میں 17 صنعتی ذخیرہ مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔

 

ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 میں 1208 نمائش کنندگان، 14 بین الاقوامی وفود سمیت  7 وزارتی وفود، 715 غیر ملکی اور 218 گھریلو خریدار، 97 کارپوریٹ سربراہان، 10 مرکزی وزارتیں/ محکمے، 25 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ملکی اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔پروگرام میں نیدرلینڈ شراکت دار ملک اور جاپان فوکس ملک تھا۔  ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے دوران اعلان کردہ کل سرمایہ کاری کے مفاہمت ناموں کی مالیت 33,129 کروڑ روپے ہے۔

 

ضمیمہ

 

نمبرشمار

مہوتسو کی تاریخ

ریاست

ضلع

1

21-22 جنوری, 2023

مدھیہ پردیش

منڈلا

2

22-23 جنوری, 2023

آندھرا پردیش

وجیا نگرم

3

28 فروری-1 مارچ, 2023

بہار

بھوجپور

4

3-4 مارچ, 2023

اتر پردیش

آگرہ

5

6-7 مارچ, 2023

تمل ناڈو

مدورائی

6

17-18 مارچ, 2023

اوڈیشہ

نواپڈا

7

25-26 مارچ, 2023

تلنگانہ

محبوب نگر

8

20-21 اپریل, 2023

راجستھان

جودھ پور

9

27-28 اپریل, 2023

جھارکھنڈ

کھنٹی

10

2-3 مئی, 2023

اروناچل پردیش

تیرپ

11

17-18 مئی, 2023

اتراکھنڈ

الموڑہ

12

30-31 مئی, 2023

کیرالہ

پالکڑ

13

6-7 جون, 2023

گجرات

سورت

14

26-27 جون, 2023

بہار

پٹنہ

15

06-جولائی, 2023

گجرات

احمد آباد

16

07- جولائی, 2023

ہریانہ

چندی گڑھ

17

12- جولائی, 2023

چھتیس گڑھ

رائے پور

18

12- جولائی, 2023

مہاراشٹر

پونے

19

17-اگست, 2023

راجستھان

جے پور

20

19-20 اگست, 2023

تمل ناڈو

کوئمبٹور

21

28- اگست, 2023

کرناٹک

منڈیا۔

22

05-ستمبر, 2023

مغربی بنگال

کولکتہ

23

05- ستمبر, 2023

پنجاب

امرتسر

24

15- ستمبر, 2023

تلنگانہ

حیدرآباد

25

05-اکتوبر, 2023

جموں و کشمیر

جموں

26

05- اکتوبر, 2023

مہاراشٹر

تھانے

27

24-نومبر, 2023

انڈمان اور نکوبار

پورٹ بلیئر

 

یہ جانکاری خوراک کی تیاری کی صنعتوں کی  وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

 

 (ش ح- ع ح)

U-2692

 


(Release ID: 1988424) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Tamil