سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بحال شدہ بنگالی لوگوں کو درج فہرست ذات کا درجہ دیں
10 ریاستوں میں نامسودر، پاوندرا اور راجونشی ذیلی ذاتوں کو درج فہرست ذات کا درجہ نہیں مل سکا
کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی
Posted On:
19 DEC 2023 4:10PM by PIB Delhi
درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے بحال شدہ بنگالی سماج کی نامشودرا، پاوندرا اور راجونشی ذیلی ذاتوں کو درج فہرست ذات کا درجہ دینے کا نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین (انچارج) جناب ارون ہلدر کی ہدایت پر کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور پورے معاملے کی معلومات طلب کی ہے۔
آج نکھل بھارت بنگالی سمن وے سمیتی کے ایک وفد نے رابطہ کیا اور چیئرمین (انچارج) جناب ارون ہلدر سے ملاقات کی۔ سمیتی نے چیئرمین (انچارج) کو بتایا کہ درج فہرست ذات کا درجہ نہ ملنے کی وجہ سے اس برادری کے لوگوں کے کاسٹ سرٹیفکیٹ نہیں بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چیئرمین (انچارج) جناب ارون ہلدار نے کہا کہ 1947 میں مشرقی پاکستان سے آنے والے لوگوں کو حکومت ہند نے 1960 کے بعد سے 18 ریاستوں میں دوبارہ آباد کیا تھا۔ 8 ریاستوں میں بنگالی سماج کی نامشودرا، پاوندرا اور راجونشی ذیلی ذاتوں کو درج فہرست ذات کا درجہ حاصل ہواہے، لیکن دہلی، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، اتر پردیش، بہار، راجستھان، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ اور کرناٹک میں انہیں ابھی بھی درج فہرست ذات کا درجہ حاصل نہیں ہے۔
چیئرمین (انچارج) نے کہا کہ یہ تمام بحالی شدہ لوگ طویل عرصے سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اتر پردیش حکومت نے انہیں شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کے لیے اسمبلی میں ایک بل پاس کیا ہے۔ اب یہ مرکزی حکومت کے پاس زیر التوا ہے۔ کمیشن انہیں شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کے لیے آئین ہند کی دفعہ 338 کے تحت کارروائی کرے گا۔
************
ش ح۔ ا م۔
(U: 2671)
(Release ID: 1988344)
Visitor Counter : 81