امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسمگلنگ سے بچ جانے والے افراد کی بحالی

Posted On: 19 DEC 2023 5:19PM by PIB Delhi

 اسمگلنگ متاثرین کی بازآبادکاری وغیرہ کے موضوع پر فکرمند، خواتین اور بچوں کے بہبود کی وزارت  نے بتایا ہے کہ 'مشن شکتی' کے تحت، مشکل حالات میں خواتین کے لیے سابقہ "سوادھار گریہ" اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 'اجولا ہومز' کو ضم کر دیا گیا اور اب اسے 'شکتی سدن' کے نام سے جانا جاتا ہے، جو پریشان کن حالات اور مشکل حالات میں خواتین کے لیے ایک مربوط راحت  اور بحالی  پہنچانے والا گھر ہے۔ شکتی سدن کے مکینوں کو رہائش، خوراک، کپڑے، مشاورت، بنیادی صحت کی سہولیات اور دیگر روزمرہ کی ضروریات فراہم کی جاتی ہیں۔

رہائشیوں کو دیگر متعلقہ محکموں کی اسکیموں کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ تربیت، بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت، سماجی تحفظ کے فوائد وغیرہ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 445 شکتی سدن کام کر رہے ہیں، جن سے تقریباً 10955 خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔

یہ بات  امور داخلہ کے  وزیر مملکت ،جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

************

ش ح۔ ا م۔

 (U: 2669)


(Release ID: 1988343) Visitor Counter : 72
Read this release in: English , हिन्दी