بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’انڈین کیپیٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت کی صلاحیت کو بڑھانا – مرحلہ 2‘ اسکیم کے تحت، اب تک کل 326.14 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے

Posted On: 19 DEC 2023 2:42PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت انڈسٹری 4.0 کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، ٹکنالوجیز مقامی  طور پر تیار کرنے اور مشترکہ خدمات کے بنیادی ڈھانچے /ٹیسٹنگ  سہولیات کی تخلیق کرنے/بڑھانے کے لیے ’انڈین کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت میں اضافہ - مرحلہ 2‘ کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ مالی سال 2023-24 کے لیے اس اسکیم کے تحت 250 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

’انڈین کیپیٹل گڈس سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کی اسکیم – مرحلہ 2‘ کے تحت، اب تک کل 326.14 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس رقم کو پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی تنظیموں  کےذریعہ کیپٹل گڈز اور آٹو موٹیو سیکٹر سے متعلق مخصوص ٹیکنالوجیز تیار کرنے،  مشترکہ انجینئرنگ سہولت مراکز کے قیام، موجودہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن سہولیات کو بڑھانے اور اسکل لیول 6 اور اس سے اوپر کے لیے کوالیفیکیشن پیک تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت نے  یکم اپریل 2019 سے شروع ہونے والی پانچ سال کی مدت کے لیے انڈیا مرحلہ 2 (فیم انڈیا  مرحلہ 2 ) اسکیم  میں  الیکٹرک گاڑیاں  تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچرنگ کی اسکیم تیار کی جس کی کل بجٹی امداد 10 ہزار کروڑ  روپے ہے۔ اس اسکیم کے تحت  مالی سال 2023-24 کے لیے 5171.97 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

فیم انڈیا مرحلہ 2 اسکیم سرکاری  اور مشترکہ نقل و حمل کی بجلی کاری اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرتی ہے:

بجٹ کا ایک مقررہ حصہ ای وی اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بیداری   پھیلانے اور اس کی وکالت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فیم انڈیا  مرحلہ 2اسکیم کے تحت یکم دسمبر 2023 تک 11,53,079 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پر الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچررز کو سبسڈی کی رقم  5228 کروڑ روپے دی گئی ہے۔ کل 148 ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنز (پی سی ایس) شروع کیے گئے ہیں۔ 28 مارچ 2023 کو بھارتی صنعتوں کی وزارت نے  پی ایس یو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) - انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل)، اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل)  کو ملک بھر میں 7432 پبلک فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فیم مرحلہ 2 کے تحت 800 کروڑ روپے کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی صنعتوں کی وزارت نے مختلف شہروں/ایس ٹی یو/ریاستی حکومت  کے اداروں کو   انٹراسیٹی آپریشنز کے لیے  6862 الیکٹرک بسوں کی منظوری دی۔ 6862 ای-بسوں میں سے، 3491 ای-بسیں اب تک ایس ٹی یو  کوفراہم کر دی گئی ہیں۔

بھارت صنعتوں کی وزارت  کے ذریعہ  سال 2023-24 کے لیے بجٹ مختص کرنے کا خلاصہ ضمیمہ میں دیا گیا ہے۔

ضمیمہ

ڈیمانڈ نمبر 48 - بھاری صنعتوں کی وزارت

سال 2023-24 کے لیے اسکیم کے لحاظ سے مختص رقم

(کروڑ میں روپے)

اسکیمیں/آئٹمز

بی ای

2023-24

مرکز کے قیام کے اخراجات

 

سیکرٹریٹ اکنامک سروسز

(تنخواہ)

39.02

(14.80)

سنٹرل سیکٹرا سکیمیں/پروجیکٹ

 

آٹوموبائل انڈسٹری کی ترقی

 

ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکل کو تیز تر اپنانے اور تیار کرنے – فیم انڈیا  کی اسکیم کے لئے گرانٹس

5171.97

آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم

604.00

’نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج‘ کے لئے  پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو  (پی ایل آئی) اسکیم

1.00

کل- آٹوموبائل انڈسٹری کی ترقی

5815.99

کیپٹل گڈز سیکٹر کی ترقی

 

کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقتی صلاحیت  کو بڑھانے کی اسکیم

250.00

کل- کیپٹل گڈز سیکٹر کی ترقی

250.00

کُل-مرکزی شعبے کی اسکیمیں/پروجیکٹ

6065.99

دیگر مرکزی شعبے کے اخراجات

 

خود مختار ادارے

 

مرکزی مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ  (سی ایم ٹی آئی) کو گرانٹس

24.00

پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز

 

سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے لئے مدد

 

ہندوستان سالٹس لمیٹڈ (ایچ ایس ایل) کو گرانٹس

2.00

بی پی سی ایل کو گرانٹس

55.32

نیپا لمیٹڈ کو قرض

0.01

ایس آئی ائی کو قرض

24.12

دیگر

0.19

کل -سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے لئے امداد

81.64

کل- دیگر مرکزی شعبے کے اخراجات

105.64

کل میزان

6171.63

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ ن ا۔

U-2654


(Release ID: 1988339) Visitor Counter : 88


Read this release in: Hindi , English