ارضیاتی سائنس کی وزارت

عزت مآب مرکزی وزیرجناب  کرن رجیجونے قطب شمالی کے منطقے سے متعلق  ہندوستان کی اوّلین  سرمائی مہم جوئی  کا آغاز کیا

Posted On: 18 DEC 2023 4:22PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت  کے عزت مآب مرکزی وزیر، (ایم اوای ایس )، جناب کرن رجیجو نے 18 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں ایم اوای ایس کے ہیڈکوارٹر سے قطب شمالی  کے لیے ہندوستان کی اولین سرمائی سائنسی مہم  جوئی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ موسم سرما کے دوران آرکٹک یعنی قطب شمالی  میں ہندوستانی سائنسی مہمات ( نومبر تا مارچ) محققین کو قطبی راتوں کے دوران منفرد سائنسی مشاہدات کرنے  کرنے کا موقع ملے گا، جہاں تقریباً 24 گھنٹے سورج کی روشنی نہیں ہوتی ہے اورصفرسے نیچے کا  درجہ حرارت (منفی15 ڈگری سیلسیس) تک کم ہوجاتا ہے۔ اس سے قطب شمالی  کے منطقے  کےبارے میں سوج بوجھ  کو بڑھانے میں مدد ملے گی، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی، خلائی موسم، سمندری برف اور سمندر کی گردش کی حرکیات، ماحولیاتی نظام کی موافقت وغیرہ، جو کہ مون سون سمیت خطہ استویٰ کے متوازی  مدارینی   علاقوں میں موسم اور آب و ہوا کو متاثر کرتے ہیں۔

ہندوستان 2008 سے، قطب شمالی میں ہمادری کے نام سے ایک تحقیقی مرکز چلا رہا ہے، جو زیادہ تر موسم گرما (اپریل سے اکتوبر) کے دوران سائنسدانوں کی میزبانی کرتا ہے۔قطب شمالی کے منطقے  میں موسم سرما کی مہم جوئی  کو سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ جون 2023 میں ناروے کے قطب شاملی میں ہمادری،  سوالبارڈ ، نائی -الیسونڈ، میں جناب رجیجو کے ذریعے ہندوستان کی قطب شمالی  سے متعلق  سرگرمیوں کا ذاتی طورپر جائزہ لینے کے بعد کیا  گیاہے۔ہندوستان کی  سائنسی صلاحیت اورمہارت کے فروغ سے متعلق حکومت ہند کے جرأت مندانہ منصوبوں کو اجاگرکرتے ہوئے ، عزت مآب مرکزی وزیر نے کہا، ‘‘2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو حاصل کرنے کی طرف، ہم سائنسی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعاون اور اشتراک کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔قطب شمالی  کامنطقہ ، سائنسی، ماحولیاتی ، اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل  ایک علاقہ ہے؛ اس لیے ہمارے سائنسدانوں کو ان علاقوں میں ان عناصرسے  نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا، جو اس کرۂ ارض پر زندگی اور بقا کو متاثر کرتے ہیں۔وزیرموصوف نے  ہندوستان کی قطب شمالی کے لئے  مہم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔یہ ارکان 19 دسمبر 2023 کو نئی دہلی سے ہمادری کے لیے روانہ ہونے والے ہیں، انھوں نے ان ارکان  کے محفوظ اور نتیجہ خیز قیام کی خواہش کی۔قطب شمالی کے لئے  موسم سرما کی اولین  مہم کے پہلے بیچ میں میزبان این سی پی اوآر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی )۔ منڈی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم )، پونے؛ اور رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بنگلورو کے محققین شامل ہیں۔

ایم او ای ایس کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے کہا، ‘‘موسم سرما کی مہمات کا آغاز ہندوستان کی قطب شمالی میں کوششوں کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، جو ہمارے لیے زمین کے قطبوں میں اپنی سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مزید راہیں کھولتا ہے’’۔ایم اوای ایچ کے ایڈیشنل سکریٹری اورمالی مشیر جناب وشواجیت سہائے، ایم اوای ایچ کے جوائنٹ سکریٹری جناب ڈی سینتھل پانڈیان ، ایم اوای ایچ کے ، پی اے سی ای آر(پولر اور کرائیوسفیئر) کے سربراہ  اورسائنسداں جی /مشیر ڈاکٹر وجے کمار ، این سی پی اوآرکے ڈائریکٹرڈاکٹرتھمبن میلوت  اور آرکٹک آپریشنز کے گروپ ڈائریکٹر، این سی پی او آر، اس تقریب میں  حصہ لینے والی اہم شخصیات  میں شامل تھے۔

قطب شمالی میں موسم سرما کی مہمات کا آغاز، ہندوستان  کو  قطب شمالی  میں وقتی کارروائیوں میں توسیع کرنے والے  چیدہ ممالک میں  شامل کر دیتا ہے۔ اس مہم کے ترجیحی تحقیقی شعبوں میں ماحولیاتی، حیاتیاتی، سمندری، اور خلائی علوم، ماحولیاتی کیمسٹری، اور کرائیوسفیئر، زمینی ماحولیاتی نظام، اور فلکی طبیعیات پر مطالعہ شامل ہیں۔قطب شمالی کی  مہمات  میں سہولت بہم پہنچانے  کے لیے، این سی پی اوآر پورے ملک سے تحقیقی تجاویز کا جائزہ لیتا ہے ۔یہ تجاویز آرکٹک کے علاقے میں جدید تحقیق کرنے کے لیے درخواستوں کے لیے کھلی کال کے ذریعے مدعو کی  جاتی ہیں۔ این سی پی او آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمیلوتھ نے مطلع کیا کہ ‘‘اس سال،ایم اوای ایس کو   موسم سرما کی قطب شمالی کی  تحقیق کے لیے 41 تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 15  تجاویز کا  مکمل جائزہ لینے کے بعد ، اور ماہر سلیکشن کمیٹی کے عمل کے بعدمنتخب  کیا گیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PY3Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001701N.jpg

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے  عزت مآب مرکزی وزیر، جناب  کرن رجیجو، نئی دہلی میں ایم او ای ایس ہیڈکوارٹر (بائیں) سے آرکٹک یعنی قطب شمالی کے منطقے  کے لیے ہندوستان کی اولین موسم سرما کی سائنسی مہمات کا آغاز کرتے ہوئے (بائیں) اوراس مہم کے آغاز کے موقع پر  سرمائی مہم کے پہلے بیچ اور  ایم اوای ایس ہیڈ کوارٹراوراین سی پی اوآرکے سینئر حکام پر مشتمل شرکاء کی گروپ تصویر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047GUI.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003067V.jpg

ارضیاتی سائنسز کی وزارت  کے سکریٹری،ڈاکٹر ایم روی چندرن،  ہندوستانی کی اولین قطب شمالی  سرمائی مہم کے آغازکے موقع  پر (بائیں) اور ہندوستان کا آرکٹک ریسرچ بیس ہمادری مرکز، جو قطب شمالی سے 1231 کلومیٹر جنوب میں 78˚55' N, 11˚56' پر واقع ہے۔ جہاں ہندوستانی آرکٹک مہم کے ارکان مشاہدات اور تجربات کریں گے۔

زمین کے قطبوں (آرکٹک اور انٹارکٹک) تک ہندوستانی سائنسی مہمات کو ارضیاتی سائنسز کی وزارت  (ایم اوای ایس)   کی پی اے سی  ای آر (پولر اور کرائیوسفیئر) اسکیم کے تحت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سہولت  ، ایم اوای ایچ کے ایک خود مختارادارے  نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی اوآر)، گواکی سرپرستی میں فراہم کی جاتی ہے۔

میٹنگ کی ریکارڈنگ MoES YouTube چینل (https://www.youtube.com/moesgoi) پر https://www.youtube.com/live/bRcwlABnISc?si=eQqrTYGaxyiB_vWF پر دستیاب ہے۔

*********

U.NO.2639

(ش ح۔ع م۔ع آ)



(Release ID: 1988105) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Telugu