سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کا آئی آئی ایس ایف 2023 آؤٹ ریچ پروگرام


طلباء نے سائنس کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں سے  خوب لطف اٹھایا اور سیکھا

Posted On: 18 DEC 2023 7:07PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ ( سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی  آر )  نے آج نئی دلّی میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول ( آئی آئی ایس ایف ) کے لیے آؤٹ ریچ ایونٹ کا اہتمام کیا۔ 2015 ءسے اب تک انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کے آٹھ ایڈیشن کامیابی کے ساتھ منائے جا چکے ہیں۔ اس سال نواں ایڈیشن 17-20 جنوری ، 2024 ء تک   ہریانہ کے فرید آباد میں واقع ڈی بی ٹی  آر سی بی – ٹی ایچ ایس ٹی آئی  کیمپس میں منایا جائے گا۔ ملک بھر میں متعدد سائنسی اداروں نے آؤٹ ریچ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے اور اس مہینے میں مزید پروگرام طے کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XKIZ.jpg

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر ، دلّی میں آئی آئی ایس ایف 2023  آؤٹ ریچ پروگرام میں حصہ لینے والے اساتذہ اور طلباء

میگا سائنس فیسٹیول کا مقصد ملک کی طرف سے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع میں سائنسی کامیابیوں کی توقیر   اور  انہیں اجاگر کرنا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد سائنس کو معاشرے سے جوڑنا ہے۔

آج کے آؤٹ ریچ ایونٹ کے معزز مہمانوں میں ڈاکٹر راج مہروترا، کیوریٹر ‘ ایف ’ ،  نیشنل سائنس سینٹر؛ ڈاکٹر ترپتا ٹھاکر، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور جناب پروین رام داس، سکریٹری، وجنانا بھارتی، وِبھا انڈیا شامل تھے ۔

جگیاسا پروگرام سے  وابستہ ڈاکٹر  سی وی  سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،طلباء کو انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جگیاسا پروگرام اور جگیاسا ڈویژن کے بارے میں بھی بتایا جو کہ طلباء کو صحیح رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تمام سی ایس آئی آر  لیبز میں موجود ہے تاکہ وہ مستقبل میں سائنس کو بطور پیشہ خوشی سے منتخب کر سکیں۔

آؤٹ ریچ ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر راج مہروترا نے سب کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ کلاس روم کو نظر انداز کئے بغیر ‘‘ کچھ ایسا کریں  ، جس کی اجازت ، آپ کا کلاس روم نہ دیتا ہو  ’’ ۔   انہوں نے عقلی سوچ کے اطلاق  اور پھر اس پر یقین کرنے کے تعلق سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ  ‘‘ یہ صدی معلومات کی ہے، آپ کے پاس جتنی زیادہ معلومات ہیں، آپ اتنے ہی زیادہ باخبر ہوں گے۔ ’’ ‘‘ جتنا ہو سکے باخبر رہیں ۔ ’’  انہوں نے نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم ( این سی ایس ایم )  پر بھی روشنی ڈالی اور   اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ‘‘ سائنسی مزاج کا ہونا  ’’  اور ‘‘امرتکال میں یووا شکتی یعنی قوم کے نوجوانوں کو چینلائز کرنا ’’ اہم ہے۔ آخر میں ، انہوں نے  اسکول کے طلباء اور دیگر سامعین کے لیے ایک تفریحی سرگرمی کے ذریعے ہوا  کو دیکھنے کے تجربے  پر توجہ مبذول کی ۔ وائرلیس  الیکٹرسٹی ، دن کا تجربہ تھا!

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VMB8.jpg

جناب راکیش ترپاٹھی، نیشنل سائنس سینٹر طلباء کو سائنس کے کرتب دکھا تے ہوئے

 

آئی آئی ایس ایف 2023 آؤٹ ریچ پروگرام کے دوسرے سیشن کے خطبہ ٔاستقبالیہ میں، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجنا اگروال نے  آئی آئی ایس ایف  اور سائنس سے ،  اس کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا اہتمام فیسٹیول کی شکل میں کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد خواہ وہ کسان ہو، یا کاریگر، سائنسداں ہو یا کاروباری، سائنس کے ساتھ خوشی  خوشی جڑ سکے ۔ یہ فیسٹیول سائنس اور معاشرے کے درمیان ایک پل (رابطہ) کا کام کرتا ہے۔  انہوں نے سب کو میگا سائنس فیسٹیول میں آنے، شامل ہونے اور سائنس کے عجوبوں  کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048KOV.jpg

جناب پروین رام داس، سکریٹری، وجنانا بھارتی، ڈاکٹر راج مہروترا، نیشنل سائنس سینٹر اور ڈاکٹر ترپتا ٹھاکر، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( این پی ٹی آئی )  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  میں  دلّی کے آئی آئی ایس ایف 2023 آؤٹ ریچ پروگرام  کے دوران

 

جناب پروین رام داس، سکریٹری، وجنانا بھارتی نے  آئی آئی ایس ایف  کے پیغام کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایس ایف  منصوبہ بند تقریبات کے ذریعے مختلف طریقوں سے معاشرے کے تمام طبقات میں سائنس کو مقبول بنانے کا فیسٹیول ہے۔

ڈاکٹر ترپتا ٹھاکر، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این پی ٹی آئی) نے روایتی سائنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ، سامعین سے خطاب کیا اور کہا کہ  بھارت روایتی سائنس کے ذریعے اور بھارتی جذبے کو چھوڑے بغیر  وشوا گرو کیسے بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں  نے امرت کال میں سائنس کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

جناب کلدیپ دَت والیا، سینئر کنسلٹنٹ، سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) نے حاضرین کو آئی آئی ایس ایف میں دو دن تک منعقد ہونے والے میڈیا کنکلیو پروگرام کے بارے میں  بتایا ۔

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  سے  وابستہ ڈاکٹر پرمانند نے حاضرین کو آئی آئی ایس ایف  میں وگیانیکا  ایونٹ کے بارے میں  بتایا ۔ وگیانیکا کو نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) انڈیا، ڈی ایس ٹی اور  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کے ایک خود مختار ادارے کے ذریعے مشترکہ طور پر منظم کیا جا رہا ہے۔

معلوماتی آؤٹ ریچ ایونٹ کا اختتام سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر سے  وابستہ سائنسداں ڈاکٹر منیش موہن گورکی شکریہ کی تحریک کے ساتھ ہوا ۔

*************

ش ح۔  م م  ۔ع ا

U. No. 2640


(Release ID: 1988097) Visitor Counter : 81
Read this release in: English , Hindi