کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت اہم اور جامع معدنیات کی  نیلامی کے آغاز کے سلسلے میں روڈ شو کا اہتمام کرے گی


صنعتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں  سے رابطہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 18 DEC 2023 8:19PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت 19 دسمبر 2023 کو اہم اور جامع معدنیات کے سلسلے میں ایک روڈ شو کا اہتمام کرے گی۔ یہ تقریب اشوک، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی اور اس میں پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کانکنی، کوئلہ اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے شرکت کریں گے۔

اہم معدنیات ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے ازحد ضروری ہیں۔ ان معدنیات کے مطالبات بہت زیادہ ہیں اور عموماً یہ مطالبات درآمدات کے ذریعہ پورے کیے جاتے ہیں۔ جامع معدنیات قابل احیاء توانائی، دفاع، زراعت، ادویہ سازی، ہائی ٹیک الیکٹرانکس، ٹیلی مواصلات، نقل و حمل، گیگا فیکٹریوں کے قیام، وغیرہ جیسے شعبوں کی ضرورتوں کو پورا کرتی ہیں۔

اسی سلسلے میں، 17 اگست 2023 کو ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ایک ترمیم کے توسط سے، مرکزی حکومت کو حاصل ہوئے اہم معدنیات  کی معدنیاتی رعایت کے اختیار کے ساتھ، مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے  29 نومبر 2023 کو 20 اہم اور جامع معدنیات بلاکس کی نیلامی کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔

اس تاریخی پہل قدمی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، کانکنی کی وزارت، صنعتی قائدین، ممکنہ بولی دہندگان اور دیگر مختلف اسٹیک ہولڈرز تک پہنچنے کے لیے روڈ شو کا اہتمام کر رہی ہے، تاکہ ممکنہ بولی دہندگان کو متعلقہ معلومات کی فراہمی میں آسانی ہو۔

ممکنہ بولی دہندہ کے ساتھ بولی سے قبل کانفرنس 22 دسمبر 2023 کو منعقد ہونی ہے، ٹینڈر دستاویز کی فروخت کی آخری تاریخ 16 جنوری 2024 ہے اور بولی داخل کرانے کی آخری تاریخ 22 جنوری 2024 ہے۔ بعد ازاں، ترجیحی بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے ای۔نیلامی کا آغاز ہوگا۔ کانوں، نیلامی سے متعلق شرائط، ٹائم لائنس ، وغیرہ کے بارے میں تفصیلات  www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jsp پر ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

وزارت اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ اہم معدنیاتی بلاکس کی نیلامی کا آغاز اپنی مطلوبہ کامیابی حاصل کرے ، او ر اہم و جامع معدنیات کے میدان میں آتم نربھرتا کی وسیع تصوریت کو پورا کرے۔

*********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2626



(Release ID: 1988011) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi