وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ برائے آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے تحت ہندو مذہبی ثقافتی ورثے کا تحفظ

Posted On: 18 DEC 2023 5:22PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت نیز شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں جانکاری فراہم کی کہ ابتدائی تاریخی زمانے سے ہندو مندروں اور غاروں کے شواہد/ باقیات ملے ہیں ۔  حکومت ہند قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات اور مندروں، غاروں اور گنبدوں سمیت قومی اہمیت کے حامل باقیات کو برقرار رکھتی ہے ۔

بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کی حفاظت، تحفظ اور دیکھ بھال کا کام کرتا ہے اور تحفظ کے اصولوں اور پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ضرورت، ترجیح اور وسائل کے مطابق قومی اہمیت کے حامل  قومی ورثے کا تحفظ کرتا ہے ۔  یہ ایک مسلسل عمل ہے ۔

بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کو وقتاً فوقتاً بعض یادگاروں کی دیکھ بھال اور رکھ رکھاؤ کے حوالے سے مختلف حلقوں سے نمائندگی ملتی ہے ۔  اس طرح کی نمائندگیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت، ترجیح اور وسائل کی دستیابی کے مطابق کام لیا جاتا ہے ۔

*****

 

 (ش ح  ۔  م ع  ۔  ت ح)

U No. 2602


(Release ID: 1987967)
Read this release in: English , Hindi