ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلات کی ترقی، بچاؤ، تحفظ اور انتظام میں قبائلی برادریوں کی شمولیت

Posted On: 18 DEC 2023 5:00PM by PIB Delhi

2011 کی مردم شماری کے مطابق، ملک میں تقریباً 6,50,000 گاؤں ہیں، جن میں سے تقریباً 1,70,000 گاؤں جنگلاتی علاقوں کے قریب واقع ہیں، جنہیں اکثر جنگلاتی دیہات کہا جاتا ہے۔ انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ- 2019 کے مطابق، جو فارسٹ سروے آف انڈیا کے ذریعہ شائع کی گئی ہے، تقریباً 300 ملین لوگ جنگلات پر منحصر ہیں۔

ہندوستان کے آئین کا پانچواں شیڈول درج فہرست علاقوں اور درج فہرست قبائل کے نظم و نسق اور کنٹرول کے لیے خصوصی دفعات فراہم کرتا ہے۔

قومی جنگلات کی پالیسی کے مطابق، 1988 کی مشترکہ جنگلات کی انتظامی کمیٹیاں اور گاؤں کی ماحولیاتی ترقی کی کمیٹیاں، شراکتی طریقوں کے ذریعے، گاؤں کی سطح پر قائم کی گئی ہیں، جن میں مقامی کمیونٹیز، خاص طور پر قبائلی کمیونٹیز جنگلات کے تحفظ، بچاؤ اور جنگلات کے انتظام میں شامل ہیں۔

مزید برآں، درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگلات کے باشندوں (جنگل کے حقوق کی شناخت) ایکٹ، 2006 (ایف آر اے، 2006) جنگل میں رہائش پذیر قبائلی برادریوں اور جنگل کے دیگر روایتی باشندوں کے جنگلاتی وسائل کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے، جس پر یہ کمیونٹیز مختلف اقسام کی ضروریات، بشمول معاش، رہائش اور دیگر سماجی ثقافتی ضروریات کے لیے انحصار کرتی تھیں۔

ایکٹ میں خود کاشت اور رہائش کے حقوق، کمیونٹی کے حقوق کے ساتھ ساتھ روایتی اور رسم و رواج سے متعلق حقوق کی پہچان اور پائیدار استعمال کے لیے کسی بھی کمیونٹی جنگلاتی وسائل کی حفاظت، دوبارہ تخلیق یا تحفظ یا انتظام کرنے کا حق شامل ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2597


(Release ID: 1987961) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi