پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
عالمی بائیو فیول اتحاد
Posted On:
18 DEC 2023 5:41PM by PIB Delhi
بائیو فیول کو تیزی سے اپنانے اور ان ےنفاذکے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے کی خاطر، عالمی بائیو فیولز اتحاد (جی بی اے) نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر 19 ممالک اور 12 بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت کے ساتھ، 9 ستمبر 2023کو لانچ کیا گیا تھا۔
جی بی اے حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعتوں کا ایک کثیر اسٹیک ہولڈروں اتحاد ہے، جو بائیو فیول کی ترقی اور تعیناتی کو آگے بڑھانے کے لیے گلوبل ساؤتھ سے بائیو فیول کے سب سے بڑے صارفین اور پروڈیوسروں اور دلچسپی رکھنے والے ممالک کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حیاتیاتی ایندھن کو توانائی کی منتقلی کی کلید کے طور پر رکھنا ہے۔ جی بی اے کا ارادہ ہے کہ صلاحیت سازی کی سہولت، قومی پروگراموں کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے ذریعے بائیو فیول کے عالمی استعمال کو تیز کیا جائے۔ توقع ہے کہ جی بی اے علم کے مرکزی ذخیرے اور ماہرین کے مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔
توقع ہے کہ جی بی اے بھارتی صنعتوں کو ٹکنالوجی اور سازوسامان برآمد کرنے ، روزگار پیدا کرنے اور ہنر مندی کی ترقی کی شکل میں اضافی مواقع فراہم کرے گا۔
یہ جانکاری پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2613
(Release ID: 1987949)
Visitor Counter : 65