پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو ایل پی جی سلنڈروں کی فراہمی

Posted On: 18 DEC 2023 5:41PM by PIB Delhi

 ایل پی جی کی بلا تعطل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے نئے بوٹلنگ پلانٹس قائم کرکے اور نئی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر شپ شروع کرکے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو مسلسل وسعت دی ہے۔ نومبر 2023 تک ملک میں 210 بوٹلنگ پلانٹس اور 25437 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ہیں۔ ری فل بکنگ میں آسانی کے لیے مختلف طریقے فراہم کیے گئے ہیں۔ انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس)، شارٹ میسج سروس (ایس ایم ایس)، واٹس ایپ، ڈسٹری بیوٹر کے فون پر براہ راست کالنگ، ای کامرس پلیٹ فارمز، او ایم سی موبائل ایپلی کیشنز، او ایم سیز ویب پورٹلز وغیرہ۔ درگم کھیتریا وترکوں کو چھوڑ کر سبھی ڈسٹری بیوٹرز کو کچی آبادیوں سمیت اپنے کام کے علاقے میں ایل پی جی سلنڈروں کی ہوم ڈلیوری فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ زیادہ تر ری فل، بکنگ کے 48 گھنٹوں کے اندر فراہم کیے جاتے ہیں۔

پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) مئی 2016 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد شہری کچی آبادیوں سمیت ملک بھر کے غریب گھرانوں کو کھانا پکانے کے صاف ایندھن کی رسائی فراہم کرنا تھا۔ پی ایم یو وائی کے تحت غریب گھرانوں کی بالغ خواتین کو مقررہ معیار کے مطابق ڈپازٹ فری ایل پی جی کنکشن فراہم کیے جاتے ہیں۔ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت تمام غریب گھرانے بشمول اہل پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی-یو) استفادہ کنندگان ایل پی جی کنکشن لے سکتے ہیں۔

پی ایم یو وائی فیز 2 ، جسے اجولا 2.0 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، اگست ، 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ اجولا 2.0 کے تحت تمام مستحقین کو مفت ایل پی جی کنکشن جمع کرنے کے علاوہ پہلا ری فل مفت اور چولہا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، مہاجر کنبوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں وہ ے اور فیملی ڈکلیئریشن کے ثبوت کے طور پر سیلف ڈیکلریشن کا استعمال کرتے ہوئے نئے کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔

حکومت نے پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت مالی سال 75-2023 سے مالی سال 24-2025 کی مدت کے لیے اضافی 26 لاکھ کنکشن جاری کرنے کی منظوری دی ہے، جس فی 14.2 کلو گرام کی سنگلبوتل کنکشن / 5 کلوگرام ڈبل بوتل کنکشن  کے لیے 2200 روپے  نیز فی 5 کلو کنکشن کے لیے 1300 روپے حکومت کی جانب سے مدد ہوگی۔ 30.09.2023 تک ملک میں 9.59 کروڑ پی ایم یو وائی کنکشن جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت نے ایل پی جی کی کھپت کی حوصلہ افزائی کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں ، جن میں سال 2022-23 اور 2023-24 کے لیے پی ایم یو وائی کے مستحقین کے لیے 12 ری فل سالانہ تک 200 روپے فی 14.2 کلوگرام ری فل کی ٹارگٹڈ سبسڈی ، اکتوبر 2023 سے 14.2 سے 5 کلو کو بدلنے کا اختیار، 5 کلو کے ڈبل بوٹل کنکشن، پی ایم یو وائی مستحقین کے لیے پردھان منتری  غریب کلیان پیکج کے تحت اپریل 2020  سے  3 مفت ری فل تک  کی سہولت شامل ہے۔ یکم دسمبر 2023 تک، پی ایم یو وائی صارفین کے لیے گھریلو ایل پی جی کی مؤثر قیمت 603 روپے فی 14.2 کلو گرام ایل پی جی سلنڈر (دہلی) ہے۔ مالی سال 2019-20 کے دوران پی ایم یو وائی سے مستفید ہونے والوں کی فی کس کھپت 3.01 ری فل / سالانہ (14.2 کلوگرام ری فل کے لحاظ سے) سے بڑھ کر مالی سال 2023-24کے دوران 3.71 ری فل / سالانہ ہوگئی ہے اور 2023-24 میں (اکتوبر 2023تک) مزید بڑھ کر 3.8 ری فل ہوگئی ہے۔

یہ جانکاری پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2612


(Release ID: 1987948)
Read this release in: English , Hindi