وزارت سیاحت

طبی سیاحت کے مراکز کی ترقی

Posted On: 18 DEC 2023 5:55PM by PIB Delhi

 گزشتہ تین برسوں اور موجودہ سال کے دوران بھارت آنے والے طبی سیاحوں کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

طبی سیاح (لاکھ میں)

2020

1.83

2021

3.04

2022

4.75

2023* (جنوری-اکتوبر)

5.04

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*عارضی

ماخذ: بیورو آف امیگریشن

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت ہند نے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے 14.8 بلین ڈالر کے قرض کا اعلان کیا ہے اور سیاحت کی صنعت میں کام کرنے والی کمپنیوں کو کوویڈ 19 کے مرحلے میں متاثر ہونے کے بعد دوبارہ شروع کرنے کے لیے ورکنگ کیپیٹل یا ذاتی قرض کا اعلان کیا ہے۔ تمام بڑی کمپنیاں اور اسپتال اب جدید ترین اسپتالوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اپولو اسپتال، میکس اسپتال، ایشین اسپتال، شالبی اسپتال، فورٹیس اسپتال، منی پال گروپ صرف چند نام ہیں جو ٹیئر ٹو اور ٹیئر تھری شہروں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ڈینٹل امپلانٹس، کاسمیٹک سرجری جیسے خصوصی طریقہ کار، جو وقت اور فاصلے کی وجہ سے روک دیے جاتے تھے، اب ان درجہ دوم اور درجہ سوم کے شہروں میں اپنائے جانے والے رجحان ہیں۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز (این اے بی ایچ) صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں کو توثیق فراہم کرتا ہے۔

انٹرنیشنل سوسائٹی فار کوالٹی ان ہیلتھ کیئر (آئی ایس کیو اے) نے این اے بی ایچ کو ایک تنظیم کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ این اے بی ایچ سے منظور شدہ اسپتالوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس سے ملک میں طبی سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔

این اے بی ایچ میڈیکل ویلیو ٹریول سہولت کار ایم وی ٹی سہولت کاروں کو بھی ایکریڈیٹیشن فراہم کرتا ہے ، جو طبی سیاحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر غیر منظم شعبہ ہے۔

وزارت سیاحت نے نومبر 2020 میں گھریلو سیاحت کے فروغ کے لیے مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس اسکیم (ایم ڈی اے) کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی ہے تاکہ اسکیم کے دائرہ کار اور رسائی کو بڑھایا جاسکے ، تاکہ میڈیکل ٹورسٹ سروس فراہم کنندگان سمیت اسٹیک ہولڈروں کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کیے جاسکیں۔ گھریلو سیاحت کے فروغ کے لیے مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ایم ڈی اے) کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

سال

جاری کردہ رقم (روپے میں)

1

2021-22

6,86,237

2

2022-23

7,06,668

3

2023-24 (14.12.2023 تک

6,44,213

 

جملہ

20,37,118

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملک میں طبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت نے میڈیکل اینڈ ویلنیس ٹورازم کے لیے قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔

یہ جانکاری مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ڈی او این ای آر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2616



(Release ID: 1987947) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Marathi