وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ساتھی (ایس اے ٹی ایچ ای ای)  پورٹل مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے

Posted On: 18 DEC 2023 6:04PM by PIB Delhi

اعلیٰ تعلیم کے محکمے، وزارت تعلیم نے آئی آئی ٹی کانپور کے تعاون سے جے ای ای، این ای ای ٹی اور مختلف ریاستی سطح کے انجینئرنگ اور دیگر مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے ہر طالب علم کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ساتھی (خود تشخیص، جانچ اور داخلہ امتحانات کے لیے تعاون) پورٹل شروع کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس سہولت کے بارے میں اساتذہ اور طلباء کو مطلع کرنے کے لیے لکھا ہے۔ اس پورٹل کو مسابقتی امتحانات کی تیاری اور علم میں اضافہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جے ای ای اور انجینئرنگ کے دیگر امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کی مدد کے لیے، 21 نومبر 2023 کو آئی آئی ٹی ٹاپرز، ماہرین تعلیم اور مضامین کے ماہرین کے ذریعے تیار کردہ 45 روزہ جے ای ای  کریش کورس شروع کیا گیا ہے۔ یہ کریش کورس انگریزی سمیت 5 زبانوں میں دستیاب ہے۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ترجمے کا آلہ تیار کیا ہے۔ یہ ٹول 22 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس آلات اور اس کی افادیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اداروں/کالجوں میں کئی ورکشاپس/سیمینار منعقد کیے گئے ہیں۔

12 دسمبر 2023 تک، ساتھی  پلیٹ فارم پر 60,000 سے زیادہ طلباء رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2595

 


(Release ID: 1987925) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi