شہری ہوابازی کی وزارت

ملک میں پائلٹوں کی قلت نہیں ہے

Posted On: 18 DEC 2023 5:20PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی کہ ملک میں پائلٹس کی کمی نہیں ہے۔ تاہم، مخصوص قسم کے طیاروں پر کمانڈروں کی کمی ہے جسے غیر ملکی فضائی عملہ کی عارضی اجازت (فاٹا) کے ذریعے غیر ملکی پائلٹوں کا استعمال کرکے پورا کیا جاتا ہے۔

میسرز ایئر انڈیا لمیٹڈ اور میسرز انٹر گلوب ایوی ایشن لمیٹڈ نے پچھلے ایک سال میں نئے طیاروں کی خریداری کے آرڈر دیے ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق تفصیلات ضمیمہ کے طور پر منسلک ہیں۔

حکومت نے کمرشل پائلٹس کی زیادہ تعداد کو تربیت دینے کے لیے ملک بھر میں مزید فلائنگ اسکول قائم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. 2021 کے بعد ایک مسابقتی بولی کے عمل کے بعد ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے 10 ہوائی اڈوں پر 15 فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ان ایف ٹی او) سلاٹ دیئے ہیں جن میں سے 5 کام کر رہے ہیں۔ ان ایف ٹی اوز میں، کھجوراہو میں ہیلی کاپٹر کی تربیت دی جا رہی ہے۔
  2. امیٹھی میں اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی (آئی جی آر یو اے) کو گونڈیا (مہاراشٹرا) اور کلبرگی (کرناٹک) میں پائلٹ ٹریننگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ اس کے پرواز کے اوقات اور ہوائی جہاز کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس وقت ملک میں 34 فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشنز  (ایف ٹی اوز) 55 اڈوں پر کام کر رہی ہیں جو کیڈٹس کو فلائنگ ٹریننگ دے رہی ہیں۔ رواں سال 2023 (نومبر تک) کے دوران اب تک کل 1491 کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ رجحان پچھلے سالوں کے مقابلے میں جاری کردہ سی پی ایلز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ضمیمہ

  1. ایئر انڈیا لمیٹڈ

 

ہوائی جہاز کی قسم

ہوائی جہاز کی تعداد

ڈیلیوری کا وقت

ایئربس نیوس  321-321  اے

210

2025 سے 2034 تک

ایئربس 350 اے

40

2023 سے 2034 تک

بوئنگ 737میکس

190

2023 سے 2034 تک

بوئنگ 787

20

2025 سے 2034 تک

 بوئنگ 777-9

10

2025 سے 2034 تک

 

2.       انٹر گلوب ایوی ایشن لمیٹڈ (انڈیگو)

 

ہوائی جہاز کی قسم

ہوائی جہاز کی تعداد

ڈیلیوری کا وقت

فیملی اے320

500

2030 کے بعد۔

*****

 

 

(ش ح ۔ م ع ۔ ت ح)

U No. 2599



(Release ID: 1987920) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Tamil